تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکہ اور بھارت میں 10 سالہ دفاعی تعاون معاہدہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 31, 2025
india
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ کے وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان دس سالہ دفاعی تعاون کے فریم ورک پر دستخط ہو گئے ہیں، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

I just met with @rajnathsingh to sign a 10-year U.S.-India Defense Framework.

This advances our defense partnership, a cornerstone for regional stability and deterrence.

We’re enhancing our coordination, info sharing, and tech cooperation. Our defense ties have never been… pic.twitter.com/hPmkZdMDv2

— Secretary of War Pete Hegseth (@SecWar) October 31, 2025

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور دفاعی معلومات کے اشتراک جیسے اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ان کے مطابق، "یہ معاہدہ امریکہ–بھارت دفاعی شراکت کو ایک نئی بلندی تک لے جائے گا۔ ہمارے تعلقات کبھی اس قدر مضبوط نہیں رہے۔” خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، بھارت امریکی فوجی سازوسامان خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اس سلسلے میں مزید مذاکرات متوقع ہیں۔ امریکی وزیرِ جنگ نے جمعے کو ملائیشیا میں جاری آسیان دفاعی اجلاس کے دوران بھارت اور چین کے وزرائے دفاع سے علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے چین کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ "اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا” اور ہند بحرالکاہل (Indo-Pacific) خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔پیٹ ہیگسیتھ نے چین کی جنوبی بحیرہ چین اور تائیوان کے گرد بڑھتی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

Previous Post

واٹس ایپ میں پاس کیز فیچر متعارف

Next Post

پاک فوج دفاع وطن کے لیے ہر لمحہ تیار، بیرونی جارحیت کا جواب سخت ہوگا

Next Post
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے

پاک فوج دفاع وطن کے لیے ہر لمحہ تیار، بیرونی جارحیت کا جواب سخت ہوگا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist