تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 18, 2025
دنیا میں 5 جنگیں رکوائیں، نوبل امن انعام کا بہترین امیدوار میں ہوں، ٹرمپ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری کشیدگی کو ختم کرنا ان کے لیے ’’انتہائی آسان‘‘ ہے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں نے آٹھ متوقع جنگوں کو رکنے پر مجبور کیا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ تصادم بھی شامل تھا۔ٹرمپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ملاقات میں ان سے شکر گزاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کی مداخلت نے پاک–بھارت جنگ کو روکا اور یوں لاکھوں زندگیوں کو تباہی سے بچا لیا۔ادھر پاکستان اور افغان طالبان حکومت نے باہمی کشیدگی میں کمی لاتے ہوئے جنگ بندی کی مدت بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے، حالاں کہ یہ جنگ بندی کل ختم ہونا تھی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک فریقین نے مزید 48 گھنٹے تک سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مذاکرات میں پاکستان کا سرکاری وفد شرکت کرے گا، جبکہ افغان طالبان کا نمائندہ وفد بھی قطر پہنچ چکا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 13 اکتوبر کو ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے سرخیاں بنائی تھیں کہ وہ ’’جنگیں ختم کرانے کے ماہر‘‘ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں امن کے اقدام پر نوبیل انعام کی کوئی خواہش نہیں، مگر انہوں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں جنگ جاری ہے، اور اس معاملے کو دیکھنا ہو گا۔واشنگٹن میں مشرقِ وسطیٰ روانگی سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں ٹرمپ نے اپنے دیرینہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے عائد کردہ ٹیرف کے خطرات نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے الفاظ میں، ان کی سفارت کاری کا اصل مقصد کوئی تمغہ یا اعزاز نہیں بلکہ انسانی جانیں بچانا ہے۔

Previous Post

پاکستان اور طالبان میں 48 گھنٹے کی جنگ بندی ، دفتر خارجہ کی تصدیق

Next Post

افغانستان بھی بھارتی روش پر ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

Next Post
تاریخی جیت، افغان کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش

افغانستان بھی بھارتی روش پر ، پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist