تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ڈالر کے قرض کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ طے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 15, 2025
آئی ایم ایف کی پاکستان کی 4 فیصد قومی پیداوار کی پیش گوئی
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط جاری کی جائے گی۔

بدھ کے روز جاری بیان میں آئی ایم ایف نے تصدیق کی کہ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (EFF) کے تحت اور 20 کروڑ ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسلیٹی (RSF) کے تحت فراہم کیے جائیں گے، یوں مجموعی طور پر ان دونوں پروگراموں کے تحت ادائیگیوں کی مالیت 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

گزشتہ ہفتے ایوا پیٹرووا کی سربراہی میں آئی ایم ایف مشن نے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات مکمل کیے تھے۔ اگرچہ معاہدے کا باضابطہ اعلان اُس وقت نہیں کیا گیا تھا، تاہم فریقین نے ’نمایاں پیش رفت‘ کی تصدیق کی تھی۔مشن کی سربراہ ایوا پیٹرووا نے کہا کہ معاہدہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، تاہم پاکستان کا معاشی پروگرام اب درست سمت میں گامزن ہے۔ان کے مطابق، پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے، مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، اور مالیاتی نظم و ضبط میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں پاکستان کا جاری کھاتوں کا توازن 14 سال بعد پہلی بار سرپلس رہا، جب کہ مالیاتی خسارہ پروگرام کے ہدف سے بہتر رہا۔

سیلاب کے اثرات اور مستقبل کی حکمتِ عملی

ایوا پیٹرووا نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے معیشت، خاص طور پر زرعی شعبے کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3.25 سے 3.5 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کو موسمیاتی خطرات سے بچاؤ کے لیے پائیدار اور لچکدار معیشت کی بنیاد رکھنی ہوگی۔

ٹیکس اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط

آئی ایم ایف مشن کے مطابق، پاکستانی حکام نے ٹیکس محصولات میں اضافے اور مالیاتی نظم و ضبط کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی ہے۔حکام نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1.6 فیصد بنیادی سرپلس کے ہدف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر محصولات کم ہوئے تو بروقت اقدامات کیے جائیں گے۔ایوا پیٹرووا نے بتایا کہ نیا ٹیکس پالیسی آفس قائم کر دیا گیا ہے جو درمیانی مدت میں اصلاحات کی قیادت کرے گا تاکہ ٹیکس نظام کو سادہ بنایا جا سکے اور عارضی اقدامات پر انحصار کم ہو۔

سماجی تحفظ اور عوامی فلاح

بیان کے مطابق، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) آئی ایم ایف پروگرام کا ایک مرکزی ستون ہے۔پاکستانی حکام بی آئی ایس پی کی مالی وسعت، دائرہ کار اور انتظامی صلاحیت بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، جب کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی اخراجات میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کی پالیسی اور مہنگائی پر قابو

آئی ایم ایف نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان محتاط مالیاتی پالیسی برقرار رکھے گا تاکہ مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف تک محدود رکھا جا سکے۔اگر سیلاب یا دیگر عوامل کے باعث قیمتوں میں دباؤ بڑھا تو اسٹیٹ بینک اپنی پالیسی میں لچک پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا کہ اب بھی فارن ایکسچینج مارکیٹ کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بیرونی جھٹکوں کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

توانائی شعبے اور گورننس میں اصلاحات

ایوا پیٹرووا نے کہا کہ حکومت گردشی قرضے میں کمی کے لیے پرعزم ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، لاگت کی وصولی، اور تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساختی اصلاحات کے ذریعے نجکاری، ترسیلی نظام کی بہتری، اور مسابقتی بجلی مارکیٹ کے قیام پر کام جاری ہے۔

موسمیاتی اصلاحات اور سبز معیشت

آئی ایم ایف کے مطابق، پاکستان کے لیے موسمیاتی لچک پیدا کرنا ناگزیر ہے۔آر ایس ایف کے تحت پالیسیاں اب سبز نقل و حمل (Green Mobility)، کاربن کے اخراج میں کمی، پانی کے نظام کی پائیداری، اور قدرتی آفات کے مالیاتی انتظام کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہیں۔

Previous Post

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست واپس لے لی جائے

Next Post

چمن اور کرم سیکٹر میں افغان فورسز اور طالبان کی بلااشتعال فائرنگ

Next Post
چمن اور کرم سیکٹر میں افغان فورسز اور طالبان کی بلااشتعال فائرنگ

چمن اور کرم سیکٹر میں افغان فورسز اور طالبان کی بلااشتعال فائرنگ

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist