تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدہ طے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 14, 2025
امریکا میں وفاقی وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں
Share on FacebookShare on Twitter

وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکہ کے ساتھ ٹیرف معاہدہ طے پانے کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی سمت دے گا اور سرمایہ کاری کے مواقع میں نمایاں اضافہ کرے گا۔امریکی محکمۂ خزانہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے دوران، وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی مستحکم معاشی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے امریکی حکام کو بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند ماہ میں مالیاتی نظم و ضبط، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کے حوالے سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ملاقات میں ورچوئل اثاثوں (Virtual Assets) سے متعلق نئی قانون سازی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان اب ڈیجیٹل معیشت اور مالیاتی شفافیت کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔محمد اورنگزیب نے امریکا کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان تمام شعبوں میں وسیع مواقع اور پائیدار منافع کی ضمانت دیتا ہے۔بعد ازاں، انہوں نے امریکا پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

“پاکستان کی معیشت اب استحکام کے مرحلے سے ترقی کے سفر کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مالیاتی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور حکومت نجی شعبے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔”

وزیرِ خزانہ نے مزید کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی ہی پاکستان کے پائیدار معاشی استحکام کا راستہ ہے، اور حکومت اس ضمن میں صنعتی اصلاحات، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور تجارتی شراکت داریوں کو فروغ دے رہی ہے۔اس کے علاوہ، سٹی بینک کے نمائندوں سے علیحدہ ملاقات میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینک کی پاکستان میں جاری شراکت داری کو سراہا اور انہیں اقتصادی اصلاحات، استحکام اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد پاکستان کی پالیسیوں پر مسلسل بڑھ رہا ہے  جو کہ معیشت کے لیے ایک حوصلہ افزا اشارہ ہے

Previous Post

سمندری کیبل کی مرمت، آج انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان

Next Post

پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کی اخوت فاؤنڈیشن کے اعزاز میں تقریب

Next Post
پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کی اخوت فاؤنڈیشن کے اعزاز میں تقریب

پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے کی اخوت فاؤنڈیشن کے اعزاز میں تقریب

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist