تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن قیادت کے لیے نامزد

by ویب ڈیسک
اکتوبر 7, 2025
محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن قیادت کے لیے نامزد
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی سیاسی فضا میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی  چیئرمین کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن کی نئی قیادت کے لیے اپنے پتے کھول دیے۔ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی جبکہ علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے طور پر باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامزدگی کے خطوط آج (منگل) دونوں ایوانوں کے سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جا رہے ہیں، جس کے ساتھ ہی ایوانوں میں اپوزیشن کی نئی سمت متعین ہونے جا رہی ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف جاری حکمِ امتناع ختم کر دیا ،  دونوں ہی ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ بانی  چیئرمین کی براہِ راست ہدایت پر کیا گیا۔ ان کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے نامزدگی کا خط پیر کو جبکہ سینیٹ کے لیے منگل کے روز جمع کرایا جائے گا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دونوں اصولوں کے پیکر اور تجربہ کار سیاستدان ہیں۔ ایسے وقت میں جب ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے، ایک نڈر اور واضح موقف رکھنے والے رہنما ہی عوام کی حقیقی نمائندگی کر سکتے ہیں۔” ذرائع کے مطابق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی اس فیصلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔  یاد رہے کہ عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے بعد بانی پی ٹی آئی  نے 20 اگست کو ہی محمود خان اچکزئی اور اعظم سواتی کو اپوزیشن قیادت کے لیے نامزد کرنے کا عندیہ دے دیا تھا، اور اب وہ فیصلہ حقیقت کا روپ دھار چکا ہے۔

Previous Post

پاکستان اور ملائیشیا، اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کی جانب

Next Post

الیکشن کمیشن کی شناختی کارڈز پر ادھورے ایڈریس مکمل کرنے کی تجویز

Next Post
مخصوص نشستوں کا معاملہ : الیکشن کمیشن نے وضاحت چیلنج کردی

الیکشن کمیشن کی شناختی کارڈز پر ادھورے ایڈریس مکمل کرنے کی تجویز

Discussion about this post

تار نامہ

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

iran school 2

ایران میں اسکول پر حملہ امریکی فوج نے کیا، تحقیقات میں انکشاف

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist