تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ’ڈیجیٹل والٹ‘ کا آغاز

by ویب ڈیسک
اکتوبر 7, 2025
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ’ڈیجیٹل والٹ‘ کا آغاز
Share on FacebookShare on Twitter

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جدید نظام بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے وطن منتقل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔
ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 10 لاکھ ڈالر تک کی رقم بآسانی اور شفاف انداز میں بھیجی جا سکے گی ,  یہ اقدام نہ صرف مالی شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ غیر قانونی زرِ منتقلی کے ذرائع کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اسٹینفورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہا کہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کو اکثر بینک اکاؤنٹس کھولنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ اسی لیے حکومت نے یو بی ایل، وزارتِ خزانہ اور دیگر اداروں کے ساتھ شراکت میں ایک جامع معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ڈیجیٹل والٹ فراہم کیا جائے گا   جس کے ذریعے وہ اپنی محنت کی کمائی براہِ راست پاکستان منتقل کر سکیں گے۔

رانا مشہود کے مطابق، اس اقدام سے ہر ماہ ایک ارب ڈالر قانونی ذرائع سے پاکستان آئیں گے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے قومی تشخص کے سفیر ہیں، جو دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور روشن چہرہ پیش کرتے ہیں۔ “ہمارے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے روشن مستقبل کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔ جلد ہی نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نئے پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، تاکہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل اور معاشی مستقبل کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کر سکیں۔” رانا مشہود احمد خان کا یہ بیان واضح کرتا ہے کہ پاکستان اب ڈیجیٹل انقلابی دور میں داخل ہو رہا ہے  جہاں جدید ٹیکنالوجی، شفافیت اور نوجوانوں کی شمولیت مل کر معیشت کو نئی سمت دیں گے۔

Previous Post

طارق رحمٰن کی واپسی ، 17 برس بعد بنگلہ دیش کی سیاست میں نیا موڑ

Next Post

بھارت، پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گراسکا

Next Post
آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت، پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گراسکا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist