تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کو یورپی یونین کا انتباہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 19, 2025
بھارت کو یورپی یونین کا انتباہ
Share on FacebookShare on Twitter

یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات نئی دہلی اور یورپی بلاک کے درمیان تعلقات کو پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یورپی سفارتکاروں نے واضح کیا ہے کہ روسی تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری اور ماسکو کے ساتھ فوجی مشقوں میں شمولیت برسلز اور نئی دہلی کے درمیان اعتماد سازی کے عمل کو متاثر کر رہی ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یورپی بلاک کے لیے بھارت کے ساتھ تعلقات صرف تجارت تک محدود نہیں بلکہ قواعد پر مبنی عالمی نظام کے دفاع کے لیے بھی اہم ہیں، لیکن روس کے ساتھ بڑھتا تعاون ان تعلقات میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ بھارت نے حال ہی میں روس اور ایران سمیت اتحادی ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں ’زاپاد‘ (مغرب) میں شرکت کی، جس کے بعض حصے نیٹو کی سرحد کے قریب منعقد ہوئے۔

بھارت روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی بن چکا ہے، جس سے اربوں ڈالر کی بچت کی جا رہی ہے، جبکہ یورپ نے یوکرین جنگ کے بعد روسی توانائی کی درآمد تقریباً مکمل طور پر بند کر دی ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ بھارت اور چین پر بھاری محصولات عائد کرے تاکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ تاہم یورپی حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال برسلز کی ترجیح بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر مرکوز ہے، اگرچہ روسی اداروں کے خلاف مخصوص اقدامات پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اسی دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اپنے تعلقات کو "انتہائی پُراعتماد اور دوستانہ” قرار دیا۔ مودی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نہ صرف اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے بلکہ یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے بھی تعاون پر عزم ہے۔

Previous Post

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

Next Post
برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کا پاکستان میں فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist