تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2025
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ
Share on FacebookShare on Twitter

ریاض کی سرزمین پر ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، جب وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایسا دفاعی معاہدہ کیا جو آنے والی نسلوں کے لیے مضبوط ڈھال ثابت ہوگا۔ معاہدے کے مطابق، پاکستان یا سعودی عرب میں سے کسی ایک پر بھی ہونے والی جارحیت دونوں ممالک پر حملہ تصور کی جائے گی۔ یہ معاہدہ نہ صرف دفاعی تعاون کی نئی راہیں کھولے گا بلکہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے غیرمتزلزل عزم کا اعلان بھی ہے۔

#PICTURES: Crown Prince Mohammed bin Salman receives Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif at Al-Yamamah Palace in Riyadh and holds an official reception ceremony in his honor pic.twitter.com/LfaGlKMTvc

— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 17, 2025

قصر یمامہ کے شاہی محل میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کا بے مثال استقبال کیا گیا۔ گھڑسوار دستوں کی قیادت میں شاہی پروٹوکول، چاق و چوبند گارڈ آف آنر، اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی گونج نے اس لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔ ریاض پہنچتے ہی وزیراعظم کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جو سعودی برادر ملک کی محبت اور احترام کی عظیم مثال ہے۔

#PICTURES: Crown Prince Mohammed bin Salman receives Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif at Al-Yamamah Palace in Riyadh and holds an official reception ceremony in his honor pic.twitter.com/LfaGlKMTvc

— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) September 17, 2025

وزیراعظم نے پرتپاک استقبال اور شاہانہ مہمان نوازی پر ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستانی عوام کی مزید خوشحالی اور وزیراعظم کی صحت و تندرستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل پاکستانی وفد کے ساتھ وزیراعظم کا یہ دورہ سفارتی اور دفاعی تعاون کے ایک نئے دور کی بنیاد ہے۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے. شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا.

شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن… pic.twitter.com/wlx40wV0lm

— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 17, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق، سعودی ایئر فورس کے جنگی طیارے وزیراعظم کے جہاز کو سعودی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی حفاظتی حصار میں لے کر اڑتے رہے، جو دونوں ممالک کے گہرے اور برادرانہ تعلقات کا عملی ثبوت ہے۔ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دفاعی رشتے کو دوام بخشے گا بلکہ عالم اسلام میں اتحاد اور مشترکہ طاقت کی نئی علامت بھی بنے گا۔

Previous Post

سی ویو پر گاڑی میں جوڑے کی موت دھواں بھرنے کے باعث دم گھٹنے سےہوئی

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کردیا

Next Post
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو بحال کردیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist