تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یو اے ای میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا

by ویب ڈیسک
ستمبر 9, 2025
یو اے ای میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں آج ہانگ کانگ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل کپتانوں نے دبئی میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جہاں سب نے اپنے عزم اور توقعات کا اظہار کیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چار میں سے تین سیریز جیتی ہیں، ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اور ایشیا کپ کے لیے مکمل تیار ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے ایڈوانٹج نہیں، لیکن پی ایس ایل اور دیگر میچز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی ان حالات سے واقف ہیں۔ ہانگ کانگ کے کپتان یاسم مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم سخت محنت کے بعد اس سطح پر پہنچی ہے اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ عمان کے کپتان جتندر سنگھ نے کہا کہ عمان پہلی بار ایشیا کپ کھیل رہا ہے لیکن ٹیم ماضی میں تین ورلڈکپ کھیل چکی ہے، اسی تجربے کی بنیاد پر اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پُرامید ہے۔

بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں سبھی ٹیمیں مضبوط ہیں، اس لیے ہر میچ کے لیے بھرپور محنت درکار ہوگی۔ افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ ایونٹ بڑا ہے لیکن کھلاڑیوں پر دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی طرح آسان رویہ اپناتے ہوئے سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو نے کہا کہ ایشیا کپ کا ہر میچ چیلنج ہوگا، کیونکہ ٹی20 فارمیٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ میں چھوٹی ٹیمیں بھی بڑی ٹیموں کو اپ سیٹ کر سکتی ہیں۔ فیورٹ قرار دیے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ "آپ کو کس نے کہا کہ بھارت فیورٹ ہے؟” افتتاحی تقریب میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ٹرافی کی رونمائی کی جس کے بعد پریس کانفرنس میں کپتانوں نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیے۔ ایشیا کپ 2025 کا پہلا مقابلہ آج شام ہانگ کانگ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گ

Previous Post

کولکتہ: جاوید اختر کی متوقع آمد پر ہنگامہ، ادبی پروگرام ملتوی

Next Post

ٹریفک پولیس کا ہنگامی اقدام، طارق روڈ پر پارکنگ پر پابندی

Next Post
ٹریفک پولیس کا ہنگامی اقدام، طارق روڈ پر پارکنگ پر پابندی

ٹریفک پولیس کا ہنگامی اقدام، طارق روڈ پر پارکنگ پر پابندی

Discussion about this post

تار نامہ

children

یتیم بچوں اور بیواؤں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

port

پاکستانی بندرگاہوں کی عارضی بندش سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے

ayat al khumani 2

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی نماز جنازہ کیوں مؤخر ہوئی ؟

currency note

نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟

dog

پنجاب میں 2 سال کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist