تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جرائم کی کوریج کا نیا ضابطہ، پیمرا کا واضح پیغام چینلز کو

by ویب ڈیسک
ستمبر 2, 2025
ججز سے متعلق بیانات نشر کرنے پر پابندی
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایک بار پھر ملک بھر کے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کرائم سینز کی فوٹیجز، برآمد شدہ شواہد اور زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز نشر کرنے سے گریز کریں۔ پیمرا ہیڈکوارٹرز سے جاری ہونے والے تازہ سرکلر میں واضح تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کسی چینل نے ان احکامات کو نظر انداز کیا تو اس کے خلاف قانون کی سخت ترین شقوں کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ ہدایت اچانک نہیں بلکہ ایک تسلسل کا حصہ ہے۔ جون اور نومبر 2023 میں بھی اسی نوعیت کی ہدایات جاری کی گئی تھیں، جن میں خاص طور پر یہ نشاندہی کی گئی تھی کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز یا ملزمان کی ویڈیوز نشر کرنے سے جاری تحقیقات اور عدالتی عمل بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ حالیہ اقدامات کے پس منظر میں سندھ پولیس نے پیمرا سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ تمام چینلز کو پابند کیا جائے کہ وہ کسی بھی زیرِ تفتیش کیس کے دوران ملزمان یا شواہد کو میڈیا پر نہ لائیں، کیونکہ اس طرح کی نشریات نہ صرف انصاف کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ عوامی رائے پر بھی غیر ضروری اثر ڈالتی ہیں۔ پیمرا نے ٹی وی چینلز کو ہدایت دی ہے کہ پروگرام مینیجرز، نیوز ایڈیٹرز، نان لینیئر ایڈیٹرز اور گرافک ڈیزائنرز تک یہ پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جائے تاکہ ادارے کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ مزید کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27، 29 اے، 30 اور 33 کے تحت کارروائی ہوگی، جبکہ یہ تمام اقدامات پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2023 کے تحت نافذ ہوں گے۔ یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ماضی میں کئی حساس مقدمات میں سی سی ٹی وی فوٹیجز نشر کرنے پر پیمرا کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض قتل اور دہشت گردی کے کیسز میں ٹی وی چینلز کی جلدبازی نے عدالتوں اور تحقیقاتی اداروں کے لیے سنگین مشکلات پیدا کر دی تھیں۔ اسی لیے پیمرا نے ایک بار پھر دوٹوک الفاظ میں نشریاتی اداروں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ ریٹنگ کی دوڑ یا عوامی تجسس کے نام پر ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو انصاف کی فراہمی اور تحقیقات کی شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کریں۔

Previous Post

ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت

Next Post

چینی صدر کا اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

Next Post
چینی صدر کا اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

چینی صدر کا اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist