تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سندھ میں ممکنہ سیلاب ، حکومت کے ہنگامی اقدامات

by ویب ڈیسک
اگست 29, 2025
مون سون الرٹ، سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا  ہنگامی الرٹ جاری
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ میں دریاؤں میں ممکنہ طغیانی اور ہائی فلڈ کے خدشے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے محکمہ زراعت کے تمام افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے 24 گھنٹوں میں دوسرا ہنگامی اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ایمرجنسی سیل اور کسانوں کے لیے سہولتیں
محکمہ زراعت کے ڈی جی دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے، جہاں 24/7 کنٹرول روم کسانوں کی رہنمائی کے لیے فعال رہے گا۔ وزیر زراعت سردار بخش مہر نے ہدایت دی ہے کہ تمام مشینری اور بلڈوزر ہمہ وقت تیار رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔

سردار بخش مہر نے کہا کہ صوبے کے 30 اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ہر ضلع اور تعلقہ سطح پر ایمرجنسی مراکز قائم ہو چکے ہیں۔ کسان کسی بھی وقت مدد کے لیے رابطہ کر سکیں گے اور متاثرہ کسانوں کو فوری امداد جیسے کہ بیج، کھاد اور زرعی آلات فراہم کیے جائیں گے۔ کسانوں کی سہولت کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر (0311-1164611) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ضلع و تحصیل سطح پر کڑی نگرانی
وزارت زراعت کے ترجمان کے مطابق لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد سمیت تمام اضلاع میں افسران اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ روزانہ کی بنیاد پر سیکریٹری زراعت محمد زمان ناریجو کو صورتحال کی رپورٹ دی جائے گی۔

چیف سیکریٹری سندھ کی ہنگامی ہدایات
سیلابی خدشات کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ پنجند اور گڈو بیراج پر پانی کے بہاؤ پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ سیکریٹری آبپاشی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجند پر 7 سے 8 لاکھ کیوسک پانی آنے کا امکان ہے، جس کے لیے عملہ دریا کے بندوں پر تعینات ہے۔

چیف سیکریٹری نے ہدایت دی کہ:

  • جو لوگ کچے سے پکے علاقوں کی طرف آنا چاہیں، انہیں کشتی کی سہولت فراہم کی جائے۔

  • محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک موبائل ٹیمیں تشکیل دیں۔

  • سانپ کے کاٹے کے لیے اینٹی وینم اور ریبیز ویکسین ہر وقت دستیاب ہو۔

  • آن سائٹ ویکسینیشن پوائنٹس قائم کیے جائیں اور موبائل ویکسینیشن ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔

Previous Post

پاکستان میں 2025 کے آخر تک فائیو جی سروس متعارف کرانے کی کوششیں

Next Post

جنوبی کوریا کے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی کا قانون منظور

Next Post
جنوبی کوریا کے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی کا قانون منظور

جنوبی کوریا کے اسکولوں میں موبائل فون پر مکمل پابندی کا قانون منظور

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist