تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

by ویب ڈیسک
اگست 23, 2025
کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے تفتیشی اداروں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے سیف ہاؤس کی بھی نشاندہی ہوئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب 18 مئی 2025 کو ضلع بدین کے علاقے ماتلی میں ایک 45 سالہ سماجی شخصیت کے قتل کی تحقیقات کی گئیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تین ملزمان کی نشاندہی ہوئی، جن میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ قتل کی منصوبہ بندی بھارتی ایجنٹ سنجے سنجیو کمار عرف ’فوجی‘ نے کی، جو ایک خلیجی ریاست میں مقیم ہے۔ اس ایجنٹ نے پاکستان کے شیخوپورہ کے رہائشی سلمان سمیت دیگر ملزمان کو ہائر کیا اور اس واردات کے لیے خطیر رقم فراہم کی۔

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق یہ کارروائی سنجے نے بیرون ملک سے براہِ راست ہینڈل کی۔ آزاد خان نے مزید بتایا کہ ملزمان نے قتل سے پہلے پانچ دن تک ماتلی میں ریکی کی اور یہ پورا نیٹ ورک براہِ راست ’را‘ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نہ صرف دہشت گردوں بلکہ علیحدگی پسند تنظیموں کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا:

“اس قسم کی کارروائیاں دراصل اسٹیٹ اسپانسرڈ ٹیررازم ہیں۔ پاکستان اس معاملے کو ہر عالمی فورم پر اٹھائے گا۔”

ایڈیشنل آئی جی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قابلِ افسوس امر یہ ہے کہ اس قتل کی کارروائی پر بھارتی میڈیا نے کھلے عام جشن بھی منایا، جو اس نیٹ ورک کی حقیقت کو مزید عیاں کرتا ہے۔

Previous Post

فواد خان اور وانی کپور کی فلم "عبیر گلال” نئی ریلیز ڈیٹ کا اعلان

Next Post

خاور حسین کی موت، پولیس انکوائری رپورٹ مکمل ، خودکشی قرار

Next Post
صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

خاور حسین کی موت، پولیس انکوائری رپورٹ مکمل ، خودکشی قرار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist