تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا تاریخی دورہ

by ویب ڈیسک
اگست 23, 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تربت کا تاریخی دورہ
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان کے دل تربت میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، جب پاک فوج کے سپہ سالار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، نے اپنے عزم و بصیرت سے لبریز دورے کے ذریعے خطے میں امید اور استحکام کی نئی شمع روشن کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے ساتھ ملاقات میں واضح پیغام دیا کہ بلوچستان کی تقدیر بہتر طرزِ حکمرانی، عوامی شمولیت اور شفاف ترقی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن اور خوشحالی کا راستہ تبھی کھلے گا جب سول و عسکری ادارے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کے ناقابلِ شکست عزم، بلند حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہی جانثاروں کی بدولت پاکستان کے دشمنوں کی ہر سازش خاک میں مل رہی ہے اور وطنِ عزیز میں امن و استحکام کا پرچم بلند ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے باور کرایا کہ عوامی مسائل کا حل اور خطے کی ترقی، سول اور عسکری اداروں کے باہمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ قبل ازیں تربت آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ دورہ اس بات کی روشن علامت ہے کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہے، ان کے دکھ درد میں شریک ہے اور ان کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ پیغام آج ہر پاکستانی کے دل میں گونج رہا ہے کہ بلوچستان کی خوشحالی ہی پاکستان کی ترقی ہے، اور پاک فوج اس منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Previous Post

اقوام متحدہ نے غزہ کو ’مکمل قحط زدہ‘ قرار دیدیا

Next Post

ہلٹن نے نتھیاگلی میں پہلا لگژری ہوٹل کھول دیا

Next Post
ہلٹن نے نتھیاگلی میں پہلا لگژری ہوٹل کھول دیا

ہلٹن نے نتھیاگلی میں پہلا لگژری ہوٹل کھول دیا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist