تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یوم آزادی پر بلوچستان میں خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، سرفراز بگٹی

by ویب ڈیسک
اگست 18, 2025
یوم آزادی پر بلوچستان میں خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، سرفراز بگٹی
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے جو شہریوں کو جشنِ آزادی کے موقع پر نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار مجید بریگیڈ کے ایک عہدیدار کو گرفتار کیا گیا ہے جو بظاہر ایک تعلیمی ادارے میں پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ شخص نہ صرف طلبہ کو شدت پسندی کی طرف مائل کرتا رہا بلکہ زخمی دہشتگردوں کا علاج بھی اپنے گھر میں کرتا تھا۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز، انسدادِ دہشتگردی محکمے اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اعترافی بیان سامنے آ گیا

پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ نے گرفتار ملزم کا اعترافی بیان بھی میڈیا کو سنایا۔ ملزم کے مطابق اس نے قائداعظم یونیورسٹی سے ماسٹرز اور پشاور یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور گریڈ 18 میں بطور لیکچرار تعینات ہے۔ اس کی اہلیہ بھی سرکاری ملازم ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ سال 2020 میں قائداعظم یونیورسٹی کے ایک دورے کے دوران اس کی ملاقات ایک شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین افراد سے ہوئی۔ ان میں سے دو بعدازاں مارے گئے جبکہ باقی نے اسے تنظیم میں شامل کیا اور اس کی ملاقات ایک اہم شدت پسند رہنما بشیر زئی سے کروائی۔ اس کے مطابق تمام رابطے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے کیے جاتے تھے اور کوئٹہ پہنچنے کے بعد اس نے دہشتگرد گروہ کی ہدایت پر تین کارروائیوں میں سہولت کاری بھی کی۔

Previous Post

ملک بھر میں مون سون کی شدت؛ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کی وارننگز

Next Post

صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

Next Post
صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

صحافی خاور حسین کے والدین کراچی پہنچ گئے، والد نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist