تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دنیور نالے میں تودہ گرنے سے 8 مقامی رضاکار جاں بحق،

by ویب ڈیسک
اگست 11, 2025
دنیور نالے میں تودہ گرنے سے 8 مقامی رضاکار جاں بحق،
Share on FacebookShare on Twitter

گلگت بلتستان کے علاقے دنیور میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے آٹھ مقامی رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے تباہ شدہ واٹر چینل کی مرمت اور بحالی میں مصروف تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ ان پر آ گرا۔ حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق رضاکار ٹیم سے تھا، جبکہ تین زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور مقامی آبادی بھی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں موسمیاتی تبدیلیوں نے خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ گلیشیئر پگھلنے کے باعث نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے، جس سے شیشپر نالے میں شدید سیلاب آیا۔ اس طوفانی ریلے نے قریبی زمینوں، کھیتوں، باغات اور درختوں کو بہا دیا، جبکہ قراقرم ہائی وے کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا، جس کے بعد شاہراہ ہنزہ کو دوبارہ بند کر دیا گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم کے کٹاؤ کے باعث ہنزہ جانے والی ٹریفک کو متبادل نگر روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت دی ہے۔

Previous Post

راہول گاندھی گرفتار ، جمہوریت کے تحفظ کی جنگ دہلی کی سڑکوں پر

Next Post

پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل, پنجاب سب پر بازی لے گیا

Next Post
بھارت میں گدھے تک چوری ہونے لگے

پاکستان میں گدھوں کی گنتی مکمل, پنجاب سب پر بازی لے گیا

Discussion about this post

تار نامہ

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 31 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں کارروائیاں،15 دہشت گرد ہلاک

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist