تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار

by ویب ڈیسک
اگست 5, 2025
شبلی فراز اور عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ اسمبلی و سینیٹر نااہل قرار
Share on FacebookShare on Twitter

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ 9 اہم سیاسی رہنماؤں کو اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دے کر سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچا دی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل قرار دیے گئے افراد میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز شبلی فراز اور عمر ایوب، سابق وفاقی وزیر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز، رائے حیدر علی، انصر اقبال، جنید افضل، اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پانچ قومی اسمبلی ارکان، ایک سینیٹر اور پنجاب اسمبلی کے تین اراکین کو باقاعدہ طور پر ڈی نوٹیفائی کر کے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ اُن عدالتی سزاؤں کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے سانحات سے جڑے تین مقدمات میں سنائی تھیں۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 196 رہنماؤں اور کارکنان کو 5 سے 10 سال قید کی سزائیں سنائیں، جن میں ان اعلیٰ سطحی سیاستدانوں کے نام بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی  کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔ لاہور، راولپنڈی، اور دیگر شہروں میں سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے، اور جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) کو نذر آتش کیا گیا۔ ان واقعات میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 سے زائد زخمی ہوئے۔ ریاستی اداروں پر حملوں، عوامی و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت 1900 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ بانی پی ٹی آئی  اور جماعت  کے کئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ جہاں ایک اہم آئینی موڑ کی نشاندہی کرتا ہے، وہیں مستقبل کی سیاست میں بڑے رد و بدل کا پیش خیمہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Previous Post

بحریہ ٹاؤن کی نیلامی جاری رہے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ

Next Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

Next Post
مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist