تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے

by ویب ڈیسک
اگست 4, 2025
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز رہے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے وزیرِاعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے حالیہ دورے کے دوران ایک کڑے سچ کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرائی کہ  "پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ ہماری کاربن آلودگی میں شراکت انتہائی معمولی ہے۔” یہ بیان صرف ایک حقیقت نہیں، بلکہ ایک عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے والی للکار ہے۔وزیراعظم نے گلگت کے ان  علاقوں کا دورہ کیا جہاں حالیہ بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی کیفیت نے بستیوں کو اجاڑا، زندگیاں چھینی اور معیشت کو زک پہنچائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں، تاکہ متاثرہ عوام کے دکھوں کو قریب سے محسوس کر سکیں۔ انہوں نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
"یہ صرف بارشیں نہیں، یہ موسمیاتی انتقام ہے۔”

وزیراعظم نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان انتظامیہ کے ساتھ ہر لمحہ رابطے میں ہے۔ ملک میں ماحولیاتی تباہ کاریوں کے پے در پے سلسلے — 2022 کے سیلاب سے لے کر موجودہ بحران تک — اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہم وقتی ردِعمل کے بجائے ایک مستقل قومی حکمتِ عملی اختیار کریں۔

انہوں نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کو فوری اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ این ڈی ایم اے کو قومی سطح پر مزید مضبوط اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے صرف خطرات کا ذکر ہی نہیں کیا، بلکہ حل کی راہیں بھی دکھائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ گلگت بلتستان میں جلد دانش اسکول قائم کیا جائے گا، جبکہ سولر پارک کا منصوبہ ان کی ذاتی نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے  تاکہ ترقی کی روشنی ان پہاڑی وادیوں تک پہنچے جہاں قدرت کی مار نے اندھیرے پھیلا دیے ہیں۔ دورے کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات میں وزیراعظم کو نہ صرف حالیہ بارشوں اور سیلابی تباہی سے متعلق بریفنگ دی گئی بلکہ ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Previous Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، بین الاقوامی جریدہ

Next Post

حج 2026 کے لیے واجبات کی وصولی کا آغاز

Next Post
حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر ہوگا

حج 2026 کے لیے واجبات کی وصولی کا آغاز

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist