تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سفارتی محاذ پر مودی حکومت کو ایک اور زوردار دھچکا

by ویب ڈیسک
جولائی 29, 2025
سفارتی محاذ پر مودی حکومت کو ایک اور زوردار دھچکا
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما اور "سکھ فار جسٹس” تنظیم کے مرکزی چہرے، گروپتونت سنگھ پنوں کے نام ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں امریکی شہریوں کے حقوق، تحفظ اور آزادی کے اصولوں پر غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ یہ خط اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب واشنگٹن میں 17 اگست کو خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں عروج پر ہیں، اور اس کا وقت خود پیغام سے کہیں زیادہ معنی خیز بن گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس خط میں صاف الفاظ میں اعلان کیا کہ:
"میں ہمیشہ اپنے شہریوں، اپنی قوم اور اپنی اقدار کو اولین ترجیح دوں گا۔ جب امریکا محفوظ ہوگا، تبھی دنیا بھی محفوظ ہوگی۔”

یہ الفاظ بظاہر امریکی پالیسی کی نمائندگی کرتے ہیں، لیکن بین السطور میں بھارت کی جارحانہ پالیسیوں پر واضح تنقید بھی جھلکتی ہے۔ صدر کا یہ خط محض ایک رسمی بیان نہیں بلکہ عالمی منظرنامے پر خالصتان تحریک کی ابھرتی ہوئی حیثیت کا اعتراف ہے۔ تجارت، ٹیرف، دفاعی حکمت عملی اور امریکی اقدار جیسے موضوعات کو چھیڑتے ہوئے ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ ان کی قیادت اقلیتوں کے حقوق اور آزادی کے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس خط نے عالمی سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت کی جانب سے گروپتونت سنگھ کو دہشت گرد قرار دینے کے باوجود امریکی صدر کا براہ راست رابطہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کے منہ پر ایک طمانچہ ثابت ہوا ہے۔

🔥 BREAKING NEWS 🔥

President Trump’s Letter to SFJ General Counsel:

AMERICA WILL DEFEND ITS VALUES, ITS PEOPLE.

Ahead of August 17 Khalistan Referendum Voting in Washington DC — President Trump responds to
SFJ’s campaign with the White House to:

— CHECK Modi’s assassination… pic.twitter.com/EARodQaZfW

— Gurpatwant Singh Pannun (@SFJGenCounsel) July 28, 2025

سفارتی ماہرین کے مطابق، یہ خط بھارت کی اس مسلسل ناکامی کی علامت ہے جو وہ خالصتان تحریک کو عالمی سطح پر دبانے کی صورت میں اٹھا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی ادارے پہلے ہی بھارت کے خالصتان مخالف بیانیے سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، اور اب ٹرمپ کا خط مودی سرکار کی سفارتی ناکامی پر مہر ثبت کر رہا ہے۔ یاد رہے، یہ پہلا موقع نہیں کہ صدر ٹرمپ نے بھارتی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہو ,  وہ ماضی میں بھی 27 بار پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی اور جنگ بندی کی پیشکش کر کے نئی دہلی کو سیاسی دباؤ میں لا چکے ہیں۔

Previous Post

شاہد حامد قتل کیس؛ عدم شواہد پر منہاج قاضی اور محبوب غفران بری

Next Post

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دشمن کو دوٹوک پیغام ، ہائبرڈ جنگ کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

Next Post
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دشمن کو دوٹوک پیغام ،  ہائبرڈ جنگ کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دشمن کو دوٹوک پیغام ، ہائبرڈ جنگ کے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist