تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرمپ کا امریکی کمپنیوں کو بھارت میں بھرتیاں بند کرنے کا انتباہ

by ویب ڈیسک
جولائی 24, 2025
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کس سے جان کا خطرہ؟
Share on FacebookShare on Twitter

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ٹیک کمپنیوں جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین جیسے ممالک میں ملازمتیں فراہم کرنے کے بجائے امریکا کے اندر روزگار کے مواقع پیدا کریں۔امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہونے والی ایک اے آئی سمٹ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی آزادی کے ثمرات تو حاصل کرتی ہیں، لیکن اپنی سرمایہ کاری اور ملازمتیں دوسرے ملکوں میں منتقل کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا:

"امریکی کمپنیاں چین میں فیکٹریاں لگا رہی ہیں، بھارت میں ورکرز کو نوکریاں دے رہی ہیں، اور آئرلینڈ میں منافع چھپا رہی ہیں، جبکہ خود امریکی عوام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، اب یہ دن ختم ہو گئے ہیں۔”

نئی قومی اے آئی پالیسی کا اعلان

ٹرمپ نے سمٹ کے دوران مصنوعی ذہانت سے متعلق تین نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر بھی دستخط کیے۔ ان میں:

  • امریکا کو اے آئی کی عالمی قیادت دلانے کا منصوبہ

  • سیاسی طور پر غیر جانبدار اے آئی ماڈلز تیار کرنے کے لیے ہدایات

  • اے آئی برآمدات میں اضافہ اور ملکی ترقی کے لیے اقدامات

شامل ہیں۔

ٹرمپ نے زور دیا کہ:

"ہمیں ایسی اے آئی چاہیے جو امریکی مفادات کی ترجمانی کرے، نہ کہ کسی مخصوص نظریاتی ایجنڈے کی۔”

ٹرمپ نے واضح کیا کہ ’’اب ایسا نہیں چلے گا۔ ہمیں امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے وفاداری اور محب الوطنی چاہیے۔‘‘

Previous Post

منی لانڈرنگ کا الزام، انیل امبانی کی 50 کمپنیوں پر چھاپے

Next Post

سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

Next Post
سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

سعودی نیول چیف کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist