تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ٹی آئی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل

by ویب ڈیسک
جولائی 7, 2025
مخصوص نشستوں کا معاملہ : الیکشن کمیشن نے وضاحت چیلنج کردی
Share on FacebookShare on Twitter

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے حالیہ الزامات اور سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ایک باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ممبران کے خلاف عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ "چند مفاد پرست عناصر اور مخصوص گروہ کمیشن اور اس کی قیادت کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے الزامات اور حقائق کے منافی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، حالانکہ الیکشن کمیشن تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق لیتا ہے اور کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آتا۔”

حالیہ ملاقاتوں پر وضاحت

اعلامیے کے مطابق حالیہ دنوں میں چیف الیکشن کمشنر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے درمیان ہونے والی ملاقات پر جو تبصرے کیے گئے وہ حقائق کے برعکس ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ:

  • سرکاری افسران اور آئینی عہدیدار وقتاً فوقتاً سرکاری امور کے لیے الیکشن کمیشن سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔

  • ماضی میں سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ایسی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے کئی رہنما بشمول شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، محمود خان نے بھی درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں کیں۔

الیکشن کمیشن کا مؤقف:

"کیا اُس وقت یہ سب درست تھا اور اب غلط ہے؟ کسی بھی الیکشن کمیشن کے افسر نے ذاتی حیثیت میں یا کسی ذاتی مقصد کے لیے ملاقات نہیں کی۔ سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں کا کمیشن سے رجوع کرنا قانوناً درست اور معمول کا عمل ہے۔”

اعلامیے میں صاحبزادہ محمد حامد رضا کی جانب سے لگایا گیا یہ الزام کہ انہیں سنی اتحاد کونسل کا امیدوار تسلیم نہیں کیا گیا، قطعی طور پر غلط قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق:

  • اُنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی-نظریاتی (PTI-N) کا ڈیکلریشن دیا۔

  • نہ تو سنی اتحاد کونسل اور نہ ہی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو الائنس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جمع کروایا، نہ ہی مشترکہ انتخابی نشان کی درخواست دی۔

  • ایسے میں انہیں ضابطے کے مطابق آزاد امیدوار قرار دیا گیا اور مینار کا نشان الاٹ کیا گیا۔

کمیشن کے مطابق اگر صاحبزادہ محمد حامد رضا واقعی سنی اتحاد کونسل کے امیدوار تھے تو انہیں پارٹی کا ٹکٹ لگانا چاہیے تھا۔ مزید برآں، جب الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل سے خواتین امیدواروں کی نامزدگی سے متعلق معلومات طلب کیں تو حامد رضا نے تحریری طور پر اطلاع دی کہ کوئی امیدوار ان کی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوگا اور نہ ہی بے بنیاد الزامات یا سیاسی دباؤ ادارے کی ساکھ کو متاثر کر سکتے ہیں۔ تمام فیصلے قانون اور آئین کے مطابق کیے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی اسی شفافیت سے کیے جاتے رہیں گے۔

Previous Post

ڈی جی ایس بی سی اے معطل، 51 مخدوش عمارتیں گرانے کا اعلان

Next Post

بھارت کی ناکامی اس کی اسٹریٹجک کمزوری کا ثبوت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Next Post
بھارت کی ناکامی اس کی اسٹریٹجک کمزوری کا ثبوت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

بھارت کی ناکامی اس کی اسٹریٹجک کمزوری کا ثبوت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist