تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ابھی نندن کو گرفتار کرنے والے بہادر افسر میجر معیز عباس کا انٹرویو شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل

by ویب ڈیسک
جون 25, 2025
ابھی نندن کو گرفتار کرنے والے بہادر افسر میجر معیز عباس کا انٹرویو شہادت کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل
Share on FacebookShare on Twitter

شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی 2019 کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ہے  یہ وہی دلیر اور بہادر افسر ہیں جنہوں نے بھارتی پائلٹ ابھینندن کو نہ صرف زندہ گرفتار کیا، بلکہ ایک مشتعل ہجوم سے اس کی جان بچا کر دنیا کو پاکستان کی پیشہ ورانہ فوجی تربیت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا پیغام دیا۔ وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں، جو کہ جیو نیوز کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو سے لیا گیا ہے، شہید میجر معیز عباس حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے لمحے کو یاد کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں:

"ہماری کوشش تھی کہ بھارتی پائلٹ کو زندہ گرفتار کریں، کیونکہ اگر وہ مارا جاتا تو بھارتی میڈیا  پروپیگنڈا کرتا کہ اسے مقبوضہ کشمیر میں پکڑا گیا ہے۔ جیسے ہی میں جائے وقوعہ پر پہنچا، ابھینندن نے میرا رینک دیکھ کر فوراً کہا: ’کیپٹن، میں انڈین ایئرفورس ونگ کمانڈر ابھینندن ہوں، میں سرینڈر کرتا ہوں، میری جان بچا لیں۔‘”

This is Major Moiz Abbas Shah who saved the life of Indian Pilot Group Captain Abhinandan in 2019 from an angry crowd.I interviewed him in AJK in 2019. Today this brave officer of Pak Army embraced martyrdom in an operation against Indian sponsored terrorists in South Waziristan. pic.twitter.com/V1Gibcl8tq

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) June 24, 2025

شہید میجر نے بتایا کہ انہوں نے ابھینندن کو طبی امداد دی اور اُسے محفوظ طریقے سے اپنی تحویل میں لیا، جس کے بعد حکومتِ پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت اسے بھارت کے حوالے کر دیا۔ یہ ویڈیو کلپ اس وقت سامنے آیا جب جنوبی وزیرستان میں ہونے والی ایک جھڑپ میں میجر معیز عباس شاہ نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر صحافی حامد میر نے بھی اس کلپ کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا:

"یہ ہیں میجر معیز عباس شاہ، جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کی جان مشتعل ہجوم سے بچائی۔ آج یہی بہادر افسر جنوبی وزیرستان میں شہید ہو گیا۔ میں نے ان کا انٹرویو آزاد کشمیر میں کیا تھا۔”

آج شہید میجر کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کی گئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔

Previous Post

’سردار جی 3‘ پر دلجیت دوسانجھ نے خاموشی توڑ دی

Next Post

SCO اجلاس میں بھارت کی سبکی: راج ناتھ سنگھ نے اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا

Next Post
بھارتی وزیر دفاع کا بیان اشتعال انگیزی ہے، پاکستان

SCO اجلاس میں بھارت کی سبکی: راج ناتھ سنگھ نے اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist