تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کا یومِ تشکر پر مثالی اتحاد

by ویب ڈیسک
مئی 13, 2025
ہیوسٹن میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کا یومِ تشکر پر مثالی اتحاد
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن کے مارکی ایونٹ سینٹر میں  پاکستانی امریکی کمیونٹی نے یومِ تشکر کے موقع پر ایک شاندار تقریب میں اپنے اتحاد، ثقافتی ورثے اور اجتماعی کامیابیوں کا جشن منایا۔ یہ تقریب مختلف تعلیمی اداروں کے سابق طلباء اور ممتاز کمیونٹی رہنماؤں کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا مقصد پاکستانی نژاد امریکیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مستقبل کے لیے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔  تقریب کو  مرفائی فاؤنڈیشن اور پاکستانی امریکن لیڈرز فورم ، کراچی یونیورسٹی المنائی جیسے اہم اداروں کی حمایت حاصل رہی۔ تقریب کے اسپانسرز میں جاوید فیملی اور ٹیمپورا ریسٹورنٹ شامل تھے۔۔

ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل، آفتاب احمد چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے پروگرام بیرونِ ملک پاکستانی ثقافت کو زندہ رکھنے اور کمیونٹی کے وقار میں اضافہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ معروف پاکستانی امریکن سماجی رہنما اور فلاحی شخصیت محمد طاہر جاوید نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہے۔ جب ہم مل کر کام کرتے ہیں، تو ہم امریکہ میں بھی مثبت اثر ڈال سکتے ہیں اور پاکستان کے لیے بھی۔ تقریب میں ثقافتی پرفارمنس، روایتی موسیقی، اور نوجوانوں کی شمولیت، تعلیم، اور کمیونٹی کی ترقی سے متعلق آئندہ منصوبوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے تقریب کو ایک یادگار اور حوصلہ افزا موقع قرار دیا۔

تصاویر بشکریہ : امریکن اردو ڈاٹ ٹی وی 

 

Previous Post

"غدار” کے طعنے، بیٹی پر حملے، انڈیا کے سیکریٹری خارجہ کو جنگ بندی کی بھاری قیمت چکانا پڑی

Next Post

لاس اینجلس میں پاکستانی کمیونٹی کی ثقافتی کار ریلی ہوگی

Next Post
لاس اینجلس میں پاکستانی کمیونٹی کی ثقافتی کار ریلی ہوگی

لاس اینجلس میں پاکستانی کمیونٹی کی ثقافتی کار ریلی ہوگی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist