جنوبی افریقا کے مایہ ناز فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نہ صرف ان پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے، بلکہ ان کا کیریئر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ربادا، جو اپنی برق رفتار گیندوں اور خطرناک اسپیلز کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، اب ایک نازک موڑ پر کھڑے ہیں۔ ا پنے بیان میں انہوں نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میرے رویے سے جو مایوسی ہوئی، اس پر مجھے دلی افسوس ہے۔ یہ وقت میرے لیے کٹھن ضرور ہے، لیکن جلد میدان میں واپسی کا عزم رکھتا ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ربادا نے جنوری اور فروری کے دوران تفریحی مقاصد کے لیے ممنوعہ منشیات کا استعمال کیا، جس کا انکشاف حالیہ ڈوپنگ ٹیسٹ میں ہوا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ ان پر پابندی کتنے عرصے کے لیے عائد کی جائے گی، تاہم ان کی اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شرکت مشکوک ہو چکی ہے۔
Discussion about this post