مقبوضہ کشمیر میں حالیہ مہلک حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ فضا پر بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت اپنے ردعمل میں اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا، تاکہ خطہ کسی نئے اور خطرناک تنازع کی لپیٹ میں نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک افسوسناک اور تکلیف دہ واقعہ ہے، لیکن ہماری امید ہے کہ بھارت جوابی کارروائی میں ایسا راستہ اختیار کرے گا جو وسیع پیمانے پر تصادم کی طرف نہ لے جائے۔ جے ڈی وینس نے اس موقع پر پاکستان کے کردار پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان، اگر کسی پہلو سے اس واقعے سے جڑا ہوا ہے، تو وہ بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا تاکہ ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے جو دہشت گردی کے لیے اس کی سرزمین کو استعمال کرتے ہیں۔
Discussion about this post