تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اب کرکٹ بھی اولمپکس مقابلوں میں

by huzaifa
اگست 10, 2021
Share on FacebookShare on Twitter

ارشد ندیم اور طلحہ طالب کی ناکامی سے دل برداشتہ پاکستانی تماشائیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ اگلے 7 سالوں کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم  کی اولمپکس مقابلوں میں شرکت کرنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور عین ممکن ہے کہ ہماری ٹیم اپنی بہتر پرفارمنس سے کوئی نہ کوئی گل کھلا ہی دے اور ان سب کے پیچھے کہانی صرف یہ ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے خوش خبری سنائی ہے کہ وہ اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی سی نے ورکنگ گروپ بھی بنا دیا ہے، جو تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ارادہ تو یہ ہے کہ ناصرف سال 2028 میں امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں امریکی تماشائی کرکٹ کا لطف اٹھائیں بلکہ اس کے 4 سال بعد ہونے والے آسٹریلوی شہر برسبین میں بھی کچھ ایسا ہی نظارہ ملے۔ آئی سی سی کے مطابق ورکنگ گروپ کی قیادت برطانوی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹ مور کریں گے۔ جب کہ اس میں دیگر ممالک کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔

آئی سی سی کو اس بات کا یقین ہے کہ کرکٹ کا کھیل جسے دنیا بھر میں غیر معمولی پذیرائی حاصل ہے، جس کی سنسنی خیزی سے بھرے میچز تماشائیوں اور ناظرین کو اسکرین کے سامنے سے اٹھنے نہیں دیتے، اس کھیل کو بھی اولمپکس میں انٹری مل سکے اور دنیا کے بڑے مقابلوں کی رونق میں اور اضافہ ہو سکے۔

فائل فوٹو

آئی سی سی کے اعلامیہ میں اس جانب اشارہ دیا گیا ہے کہ وہ اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے کسی ایک فارمیٹ کو متعارف کرائیں گے۔ ایک عام خیال یہ ہے کہ اولمپکس جس میں مختصر وقت میں نتائج درکار ہوتے ہیں، اُس میں پچاس پچاس اوورز کے میچز پورے دن دیکھنے کی کسی کی ہمت نہیں ہوگی۔ ممکن ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 فارمیٹ کو ان مقابلوں میں شامل کرنے کی درخواست کی جائے۔

ابھی فی الحال یہ بھی واضح نہیں کہ مرد اور خواتین دونوں کی ٹیمیں کھلیں گی یا صرف ایک، یقینی طور پر آئی سی سی ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ہی اپنی سفارشات انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کو ارسال کرے گی۔

Tags: CRICKETFEATUREDOLYMPICST20
Previous Post

شادی کا فوٹو گرافر پانی پانی کیوں ہوا؟

Next Post

سوشل میڈیا پر عامر خان کا ٹرینڈ کیوں؟

Next Post

سوشل میڈیا پر عامر خان کا ٹرینڈ کیوں؟

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist