تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں خارج

by ویب ڈیسک
مارچ 14, 2024
نافرمان بیٹوں کو 3ہزار روپے ماہانہ والدین کو ادا کرنے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستوں پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیے کہ  الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے بلّے کا نشان لیا گیا، پشاور ہائی کورٹ نے تاریخی فیصلہ دے کر بلّا واپس کردیا تھا، سپریم کورٹ نے دوبارہ الیکشن کمیشن کے حق میں فیصلہ دے کر نشان واپس لیا۔ اُن کا دعویٰ تھا کہ  سنی اتحاد کونسل 226 میں 78 سیٹوں کی حقدار ہے، الیکشن کمیشن نے ان کی  سیٹیں ایک طرف کر کے باقی سیاسی جماعتوں کو دے دیں۔ اس موقع پر جسٹس شکیل احمد نے دریافت کیا کہ یہ بتائیں کہ اگر انتخابات میں حصہ نہیں لیتے پھر کیا ہو گا؟ اس موقع پر  جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ بتائیں کہ یہ نشستیں کسی اور کو کیوں نہیں دی جائیں۔جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ پارٹی نے بروقت نشستوں کی لسٹ نہیں دی تو پھر کیا ہو گا، اگر سیٹیں زیادہ ہوئیں تو اضافی نشستوں کے لیے لسٹ دے جاسکتی ہے۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے پہلے ایسا کیا، ان کو نشستیں دی گئی ہیں۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ اگر یہ سیٹیں نہیں دی گئیں تو پارلیمنٹ پوری نہیں ہو گی۔

جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ قانون یہ ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والوں کو نشستیں ملیں گی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے کہا کہ باپ پارٹی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، یہ اعلامیہ ہے یہ فیصلہ نہیں، یہ درخواستیں تمام اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کے لیے ہیں، یہ درخواستیں اس عدالت کے دائرہ اختیار سے بھی باہر ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں دی گئی درخواستیں ان درخواستوں سے مماثلت رکھتی ہیں، تمام درخواستوں میں ایک ہی درخواست گزار ہے، درخواستوں میں ایک ہی پیٹرن کو فالو کیا گیا ہے،  لاہور ہائی کورٹ میں بھی لارجر بینچ کے لیے استدعا کی گئی۔ دلائل سننے کے بعد  پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا جسے سنایا گیا جس کے تحت  متفقہ طور پر درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

 

Previous Post

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے

Next Post

حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ

Next Post
پانامہ کیس ریفرنس : حسن اور حسین کے دائمی وارنٹ معطل

حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist