تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

خاتون جج کو دھمکانے پر عمران خان 31 اگست کو طلب

by ویب ڈیسک
اگست 23, 2022
خاتون جج کو دھمکانے پر عمران خان 31 اگست کو طلب

بشکریہ سوشل میڈیا

Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اس لارجر بینچ کی سربراہی کی۔ جس میں جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس بابرستار بھی شامل ہیں۔ سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر ترین کا موقف تھا کہ انہوں نے متعلقہ مواد ریکارڈ پر لانے کے لیے ایک متفرق درخواست دائر کی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دریافت کیا کہ خاتون جج کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کب دیے گئے ؟ خاتون جج کے پاس کون سا کیس ہے ؟ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 20 اگست کو ریلی سے خطاب کے دوران یہ کلمات ادا کیے۔ جج زیبا، شہباز گل کے ریمانڈ سے متعلق کیس سن رہی تھیں۔ بظاہر عمران خان انصاف کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

جسٹس محسن اختر کیانی کا موقف تھا کہ اگر خاتون جج کو دھمکی دی گئی ہے اور اگر یہ ماحول ہوگا تو کام کیسے ممکن ہوگا؟ عدالت فیصلہ دے گی تو اس کےخلاف کیا تقریریں شروع کردیں گے؟ جو وزیراعظم رہا ہو، اُس سے ایسے بیان کی امید نہیں تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اس دھمکی کے بعد خاتون جج کو اضافی سیکوریٹی دینے کو تیار ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے ۔ یہ معاملہ صرف ماتحت عدالت کی جج کا ہی نہیں بلکہ سول بیورو کریسی اور پولیس کو ملنے والی  دھمکیوں کے گرد گھوم رہا ہے۔ اس موقع پر تمام ججوں نے باہمی مشاورت کے بعد سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنے پر عمران خان کو 31 اگست کو طلب کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔  آئندہ سماعت میں عمران خان کی تقاریر کا ویڈیو ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ جبکہ اس کیس کو سننے کے لیے 3 سے زائد ججوں کا بینچ بنانے کا معاملہ بھی چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: اسلام آباد ہائی کورٹعمران خان
Previous Post

تماشہ گھر: تعریف اور تنقید کی زد میں سب سے بڑا رئیلٹی شو

Next Post

ناظم آباد لنڈی کوتل پر دکانیں گرادی گئیں

Next Post
ناظم آباد لنڈی کوتل پر دکانیں گرادی گئیں

ناظم آباد لنڈی کوتل پر دکانیں گرادی گئیں

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist