تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کیا اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہوگی؟

by ویب ڈیسک
فروری 12, 2022
کیا اپوزیشن عدم اعتماد میں کامیاب ہوگی؟
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ  نے جمعے کو تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کرکے ایک بار پھرملکی سیاست میں بھونچال کھڑا کردیا ہے، وزرا اس اعلان کے خلاف ڈٹ گئے ہیں لیکن بظاہر یہی نظر آرہا ہے کہ معاملہ کچھ بگڑ گیا ہے، خاص کر ایسے میں جب مولانا فضل الرحمان یہ کہتے ہوئے نظر آئیں کہ پہلے کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا اب اُن کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے۔

RED ZONE FILES: Why did PDM stumble? - Newspaper - DAWN.COM

وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کے اس نئے باؤنسر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اسے گیڈر بھبھکی سے تعبیر کررہے ہیں۔ اُدھر بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ڈی ایم کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ لگ یہی رہا ہے کہ حکومت کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی نئی مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

پی ڈی ایم جہاں 23 مارچ کو لانگ مارچ کررہی ہے وہیں پیپلز پارٹی بھی آستین چڑھا کر حکومت کے خلاف میدان میں اترنے کو تیار ہے۔  اُدھر اس وقت اور شک کے بادل منڈلائے جب ایم کیو ایم پاکستان نے اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کیا۔

دوسری جانب وہ وفاقی وزا جنہیں وزیراعظم کی جانب سے پرفارمنس پر ایوارڈ نہیں ملا وہ الگ خفا ہیں۔ حکومتی صف میں بھی کچھ کھلبلی مچی ہے۔ بالخصوص وزیراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق سینیٹر  فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد لگ یہی رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل رہا ہے۔ ممکن ہے  کہ آنے والے دن حکومت کے لیے انتہائی کٹھن اور دشوار ہوں گے۔ خبریں تو یہ بھی ہیں کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پی ٹی آئی سے خفا جہانگیر ترین کی بھی ملاقات متوقع ہے اور اگر ایسا ہوا تو حکومت جو دانستہ یا غیر دانستہ طور پر جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کے سہارے کھڑی ہے۔ اس کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔  بہرحال مسئلہ یہ ہے کہ پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد کا اعلان تو کردیا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا خود اپوزیشن جماعتیں اس تحریک کا ساتھ دیں گی؟

کیونکہ ماضی میں بجٹ کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہونے کی للکار دینے والے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔  اسی طرح ایوان میں وہ بلز یا قانون جن کے خلاف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن جماعتیں پریس کانفرنس میں بڑی مخالفت کرتی نظر آئیں۔ ان کو مسترد یا نامنظور کرانے میں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں۔ کئی مواقع پر یہ باسانی پاس بھی ہوئے۔ کیا  اپوزیشن اس بار متحد ہو کر حکومت کو کوئی بڑا دھچکا دینے میں کامیاب ہوجائے گی؟ یا پھر ماضی کی طرح ایک بار پھر کسی نہ کسی نکتے پر جا کر ان کے اختلافات حکومت کا بال بھی بیکا نہ کرپائیں گے؟

Previous Post

رضوان کو شاہین ہی ہراسکتے ہیں

Next Post

ٹی وی پر بازاری گفتگو: صحافت کے معیار پر سوال اٹھنے لگے؟

Next Post
ٹی وی پر بازاری گفتگو: صحافت کے معیار پر سوال اٹھنے لگے؟

ٹی وی پر بازاری گفتگو: صحافت کے معیار پر سوال اٹھنے لگے؟

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist