تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سانحہ 9 مئی کا ایک سال

by ویب ڈیسک
مئی 9, 2024
جناح ہاؤس پر حملہ، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا
Share on FacebookShare on Twitter

سانحۂ 9 مئی کے حوالے سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، 9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے کہرام مچایا۔

بشکریہ ٹوئٹر

9 مئی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیغام میں کہا ہے کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں، یہ ریاست پر سیاست قربان کرنے اور سیاست کے لیے ریاست پر حملہ کر دینے والی دو سوچوں کو الگ الگ کر دینے والا دِن ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مطابق ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، ان کے عظیم اہلِ خانہ، محبِ وطن عوام ہیں، دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے وہ کردار ہیں جن کے دِل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد ہے، نہ آنکھ میں قومی یادگاروں، ریاستی اداروں، آئین، قانون کے لیے کوئی عزت وشرافت ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ  سال گزر گیا لیکن قوم اور پاکستان اپنے مجرموں کو نہ بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔

دوسری جانب  تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام اور اقلیتی برادری نے 9مئی کی مناسبت سے جناح ہاؤس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سانحۂ 9 مئی کی مذمت کی ہے اور سانحے کے ذمے داروں کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اُدھر سول سوسائٹی کا کہنا ہے 9 مئی بد ترین دن تصور کیا جائے گا، ان شہدا کی یادگاروں کو جلایا گیا جو آنے والے نوجوانوں کے لیے باعثِ فخر تھیں، جنہوں نے پورے ملک کو جلا ڈالا وہ آج بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سانحۂ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ممکنا سیاسی ریلیوں کے باعث سیکیورٹی کے پیشِ نظر اسلام آباد کا ریڈ زون سِیل کر دیا گیا۔  ادھر راولپنڈی میں بھی 9 مئی کے حوالے سے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ 9 مئی کے حوالے سے پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، سینئر افسران فیلڈ میں خود سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے۔

Previous Post

پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ آئی کیوب کیو چاند کے مدار میں داخل

Next Post

گوادر : حجام کی دکان پر کام کرنے والے 7 افراد کا قتل

Next Post
گوادر : حجام کی دکان پر کام کرنے والے 7 افراد کا قتل

گوادر : حجام کی دکان پر کام کرنے والے 7 افراد کا قتل

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist