تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یوم پاکستان ۔۔ ملی جوش و جذبے کے ساتھ

by ویب ڈیسک
مارچ 23, 2022
یوم پاکستان ۔۔ ملی جوش و جذبے کے ساتھ
Share on FacebookShare on Twitter

آج ملک بھر میں قرارداد پاکستان کا دن منایا جارہا ہے۔ جب 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔ جس کے بعد 7 سال کے انتہائی مختصر عرصے میں پاکستان معروض وجود میں آیا۔  یہ قرارداد لاہور منٹو پارک میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان کی  تعمیر ہوئی ۔

بشکریہ ٹوئٹر

 اس تاریخ ساز دن کی مناسبت سے ملک کی ترقی، خوش حالی اور سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے، پاک فوج کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے مسلح افواج کی پریڈ اسلام آباد میں ہورہی ہے۔ جس میں صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر ملکی اور غیر ملکی مہمان شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا پیغام

یوم پاکستان کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ  تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد انصاف اور مساوات  پر کاربند رہنے کے ہمارے عزم کی تجدید  کا دن ہے، آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے بے مثال قربانیوں کے ذریعے قوم کو متحد کرنے کی جدوجہد کی۔

بشکریہ ٹوئٹر

نوجوان نسل کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ یہ وطن طویل جمہوری جدوجہد سے معرض وجود میں آیا  اور اب اس کے استحکام اور ترقی کی کلید سخت محنت ، دیانتداری اور اخلاقیات  میں  مضمر ہے،

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کا پیغام

صدر ڈاکٹر عارف علوی  کا کہنا تھا کہ یوم ِ پاکستان برصغیر کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے، 1940 میں اس دن مسلمانوں نے جداگانہ انتخاب کی بجائے علیحدہ ریاست  کا مطالبہ کیا۔ وقت نے مسلمانوں کے علیحدہ ملک کے مطالبے کو سیاسی طور پر درست ثابت کیا ہے،

بشکریہ ٹوئٹر

 مقبوضہ کشمیر اور  بھارت میں مسلمانوں کی صورت حال واضح ثبوت ہیں کہ متحدہ ہندوستان میں  ہندو اکثریت کے رحم و کرم پر مسلمانوں کا کیا حشر ہوتا۔

Tags: صدر عارف علویعمران خانقرارداد پاکستانوزیراعظم عمران خانیوم پاکستان
Previous Post

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا مشترکہ نیا مشن

Next Post

یوم پاکستان: پاکستانی عوام کیا عہد کررہے ہیں؟

Next Post
یوم پاکستان: پاکستانی عوام کیا عہد کررہے ہیں؟

یوم پاکستان: پاکستانی عوام کیا عہد کررہے ہیں؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist