تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کیا واقعی نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑایا؟

by ویب ڈیسک
جنوری 20, 2022
کیا واقعی نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق اڑایا؟
Share on FacebookShare on Twitter

نادیہ خان کو رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ کی ٹرولنگ کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔ نادیہ خان نے انیسہ فاروقی پر طنزیہ جملوں کے ایسے تیر برسائیں کہ شرمیلا فاروقی نے بھی آڑے ہاتھوں لینے کا کیا اعلان اور سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا کیا فیصلہ۔ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر عندیہ دیا کہ وہ کسی بھی عورت کی تضحیک ہوتا نہیں دیکھ سکتی چاہے وہ میری ماں ہی کیوں نہ ہوں۔ شرمیلا فاروقی کے مطابق ان کے نزدیک یہ بہت شرمناک عمل ہے کہ ایک عورت ہی دوسری عورت کا مذاق اڑا رہی ہوں جو اس سے عمر میں کافی بڑی ہے اور جس نے 100 دنوں کے اندر اپنے شوہر کو بھی کھویا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے واضح کیا کہ میں اس افسوسناک عمل کے خلاف آج ہی ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر شکایت درج کروںگی۔

شرمیلا فاروقی انسٹا اسٹوریز، اسکرین شاٹ

ایک اور اسٹوری پر شرمیلا فاروقی نے باور کرایا کہ میں نادیہ خان کی نجی زندگی اور نشیب و فراز کو اچھالنے کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ میری ایسی تربیت نہیں، میرے لیے ہر ایک کی عزت معنی رکھتی ہے اور میں ہر ایک کا احترام کرتی ہوں۔ رکن سندھ اسمبلی کے مطابق وہ اس معاملے کو قانون کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گی۔

نادیہ خان نے ایسا کیا کیا تھا؟

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریب کے دوران نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی، جس میں وہ بظاہر  ان کے میک اپ سے لے کر ان کے لباس پر انٹرویو کے طور پر تبصرہ کررہی تھیں لیکن ان کا انداز بیان کچھ اور ہی داستان بیان کررہے تھے۔ سابق میزبان کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بھی ایک آنکھ نہ بھایا اور نادیہ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا، صارفین کا کہنا تھا کہ نادیہ خان نے یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا ہے وہ انٹرویو کی آڑ میں انیسہ فاروقی کی تضحیک کررہی ہیں۔

#NadiaKhan practically making fun of #AnisaFarooqi, mother of #sharmilafarooqi is yet another low these likes greedy celebrities and influencer can go to!Who has given her right to say that, judge her, mock her and practically shame her!Anisa is beautiful,that’s her happy place!

— A_Concerned_Citizen (@AConcer42504212) January 19, 2022

Just saw #NadiaKhan’ video asking #SharmilaFaruqi’ mom about her makeup…. How is mocking someone like that and posting it on social media okay? Somebody should smack her in the face for doing that!!

— Armash (@armashshahab) January 19, 2022

دوسری جانب ویڈیو وائرل ہوتے ہوئے شرمیلا فاروقی تک پہنچی تو ناختم ہونے والا بحث و تکرار کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا۔ شرمیلا فاروقی نے سابق میزبان کو پیغام دیا کہ انہوں نے بے شرمی کی انتہا کردی ہے اور وہ یہ سب کرکے صرف سستی شہرت اور ریٹنگ چاہتی ہیں۔

Sharmila Farooqi Is Going Take Legal Action Against Nadia Khan For Posting Derogatory Video Of Her Mother - Showbiz Pakistan

Tags: FIAnadia khanانیسہ فاروقیشرمیلا فاروقینادیہ خان
Previous Post

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان

Next Post

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں فواد عالم ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل

Next Post
آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں فواد عالم ، حسن علی  اور شاہین شاہ آفریدی شامل

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ائیر میں فواد عالم ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist