تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کیس میں نئی پیش رفت

by ویب ڈیسک
مئی 19, 2022
کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کیس میں نئی پیش رفت
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرہ کو پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ دعا پریس کانفرنس کررہی ہے اور پولیس کو اب تک کچھ اتا پتا نہیں ملا۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا تھا کہ عدالت نے بچی کو صرف بلایا ہے۔

تفتتشی افسر کہتے تھے کہ بچی کو ڈھونڈنے کے لیے وقت دیا جائے ۔ وہ مل ہی نہیں رہی، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کچھ نہ کچھ گڑبڑ ضرور ہے۔ تفتیشی افسر کو اب حکم ملا ہے کہ وہ 24 مئی کو دعا زہرہ کو ہر حال میں عدالت میں پیش کریں۔ دعا زہرہ کے والد مہدی علی کاظمی نے میڈیا سے کی گفتگو اور کیا اس امید کا اظہار کہ اگلی سماعت میں پولیس دعا کو اب عدالت لے آئے گی۔

اُدھر لاہور پولیس نے دعا زہرہ کے نکاح خواں کو حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے جعلی نکاح پڑھایا تھاجبکہ لاہور کی مقامی عدالت نے دعا زہرہ کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے میڈیکل کی درخواست بھی رد کردی ہے، دعا زہرہ کا اپنے والد اور کزن کیخلاف استغاثہ بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیا۔

دعا زہرہ کے میڈیکل کیلئے درخواست کراچی کے تفتیشی افسر نے مجسٹریٹ کے روبرو دائر کی، مجسٹریٹ کے مطابق  دعا زہرہ کی مرضی کے بغیر میڈیکل کروانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی لڑکی کے میڈیکل کا حکم اس کی اجازت کے بعد ہی دیا جا سکتا ہے، دعا زہرہ کمرۂ عدالت میں موجود نہیں ہے، تفتیشی افسر نے درخواست مناسب جواز کے بغیر دائر کی اس لیے خارج کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ دعا زہرہ کراچی سے 16 اپریل کو لاپتا ہوئی تھی جس نے بعد میں ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا کہ اس نے لاہور کے ظہیر احمد سے شادی کرلی۔

Tags: dua zehraدعا زہرہسندھ ہائیکورٹ
Previous Post

سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز میں تقرری و تبادلوں کو روک دیا

Next Post

سابق محبوب کا خطرناک انتقام، شادی میں دیا گیا تحفہ دھماکے سے پھٹ گیا

Next Post
سابق محبوب کا خطرناک انتقام، شادی میں دیا گیا تحفہ دھماکے سے پھٹ گیا

سابق محبوب کا خطرناک انتقام، شادی میں دیا گیا تحفہ دھماکے سے پھٹ گیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist