تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پلیئر نمبر 001، اسکویڈ گیم کے ہر دل عزیز کردار

by ویب ڈیسک
اکتوبر 22, 2021
پلیئر نمبر 001، اسکویڈ گیم کے ہر دل عزیز کردار
Share on FacebookShare on Twitter

جنوبی کوریا میں تیار کئے جانے والی ڈرامہ سیریز اسکویڈ گیم کے 77 سالہ او یونگ سو یعنی پلیئر نمبر 001 نے اپنے ایک تازہ ترین انٹرویو میں کچھ دلچسپ انکشافات کئے ہیں، کہتےہیں کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز اسکویڈ گیم نے ان کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے ، ان کے پاس نا تو کوئی میڈیا مینیجر ہے اور نا ہی کوئی ایجنٹ لہذا ان کی بیٹی انکے لئے آنے والی فون کالز اور پیغامات میں ان کی مدد کرتی ہے۔ اس میں کوئی شبہہ نہیں کہ او یونگ سو  اسکویڈ گیم میں بزرگ انڈر ڈاگ پلیئر 001 کے طور پر دنیا بھر میں کروڑوں فینز کے دلوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

او یونگ سو کون ہیں؟

اس سے پہلے او یونگ سو ایم بی سی کے ہاؤ ڈو یو پلے کی ایک قسط میں بطور اداکار کام کر ہوچکے ہیں لیکن بیماری اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے وہ ماضی قریب میں متعدد  اشتہارات میں کام کرنے کی آفرز ٹھکرا بھی چکے ہیں۔ بنیادی طور پر یونگ سو ایک تجربہ کار اداکار ہیں جو 1963 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے تقریبا چھ دہائیوں سے اداکاری کر رہے ہیں۔

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

مشہور ہونا بھی مشکل ہے

یونگ سو نے ‘اسکویڈ گیم سنڈروم’ کے بارے میں کہا کہ بہت سے لوگ ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ بلکل غیر معممولی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ہوا میں تیر رہا ہوں۔ لیکن یہی وقت ہے کہ میں پرسکون رہوں، اپنے خیالات کو منظم رکھوں اور ابھی خود کو بہت سے خواہشات پورا کرنے کے لئے روکنے کی کوشش کرتا رہوں۔ چیزیں کافی بدل گئی ہیں۔ یہاں تک کہ جب میں کسی کیفے یا ریسٹورانٹ میں جاتا ہوں تو لوگ گھیر لیتے ہیں، میرے خیال میں مشہور ہونا بھی خاصا مشکل کام ہے۔’

اسنیپ شاٹ

اپنی تیزی سے بڑھتی ہوئی شہرت کے باوجود ، یونگ سو موقع سے فائدہ اٹھا کر مزید دھڑا دھڑ پراجیکٹس پکڑنے کے حق میں نہیں ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں اسی طرح سے مطمئن رہنا چاہتے ہیں۔ ‘میرے کوئی بڑے عزائم نہیں ہیں۔ کم ہو یا طویل مجھے اپنی زندگی اسی حال میں گزارتے ہوئے بہت کچھ مل چکا ہے’

شہر آفاق سیریز اسکویڈ گیم

 گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ اسکویڈ گیم باضابطہ طور پر نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نئی سیریز بن چکی ہے جس نے اپنے پہلے مہینے میں 142 ملین افراد کو متوجہ کیا، اسکی مزید تفصیل میں جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ 17 ستمبر کو آن ائیر ہونے کے بعد150 ملین کے قریب صارفین نے اسکویڈ گیم دیکھا۔ اس شو کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 94 ممالک میں نمبر1 پروگرام کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔ صرف اس سیریز کی بدولت نیٹ فلکس کی عالمی سبسکرپشن 209 ملین سے بڑھ کر 213.5 ملین ہو چکی ہے جس پر کمپنی کے اسٹیک ہولڈرز پھولے نہیں سما رہے۔ یعنی اسکویڈ گیم اب تک کمپنی کے منافع کو 1.4 بلین ڈالر تک بڑھا چکی ہے جو کہ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران لگنے والی رقم سے بھی دوگنا ہے۔

بشکریہ عرب نیوز

اسکویڈ گیم سیریز دراصل زندگی کی بقا کی ایک ایسی جنگ کی کہانی سناتی ہے جس میں 456 مدمقابل خطرناک کھیلوں میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، جو بھی تمام کھیلوں کو جیت لیتا ہے اسے  45.6 بلین ڈالر کے انعامات ملنے ہوتے ہیں۔ یہ شو مقامی براڈ کاسٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔

اسکویڈ گیمز سے متعلق مزید پڑھیں

ورکرز کا ’اسکویڈ گیمز‘ کے باڈی گارڈز کا روپ دھار کر احتجاج

گیارہ کروڑ 10 لاکھ افراد کا اسکویڈ گیم کھیلنے کا نیا ریکارڈ

صرف 28 دنوں میں 11کروڑ 10لاکھ افراد کا ’اسکویڈ گیم‘ دیکھنے کا نیا ریکارڈ

اسکویڈ گیم ذہنوں پر سوار کیوں؟

Tags: اسکویڈ گیمزپلیئر 001ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادکورئیننیٹ فلیکس
Previous Post

کیوی وزیراعظم کی پریس کانفرنس کے دوران زلزلے کے جھٹکے

Next Post

فلم کی عکس بندی میں اصلی گولی چلنے سے خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی کی موت

Next Post
فلم کی عکس بندی میں اصلی گولی چلنے سے خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی کی موت

فلم کی عکس بندی میں اصلی گولی چلنے سے خاتون ڈائریکٹر فوٹوگرافی کی موت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist