تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ممکن ہے عمران خان کے پاس پیغام درست نہ پہنچا ہو، سپریم کورٹ

by ویب ڈیسک
مئی 26, 2022
لاہور کا شیر اب بھی دھاڑ سکتا ہے،گریگ چیپل  
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے وفاقی حکومت کی طرف سے دائر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس تقاریر میں کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کا حکم دیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے عمران خان کو سری نگر ہائی وے میں جلسہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عالت نے صرف آئینی حقو ق کی خلاف ورزی پر حکم جاری کیاتھا ، ممکن ہے عمران خان کے پاس پیغام درست نہ پہنچا ہو، اس بیان کے بعد کیاہوا اٹارنی جنرل  یہ بتائیں ، معلوم ہوا ہے کہ شیلنگ ہوئی اور لوگ زخمی بھی ہوئے، عدالتی حکم میں فریقین کے درمیان توازن کی کوشش کی گئی تھی ، پی ٹی آئی ایک ماہ میں 33جلسے کرچکی ہے ، تمام جلسے پرامن تھے ، توقع ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی ذمہ داریوں کو بھی احساس ہوگا۔

بشکریہ سوشل میڈیا

وفاقی حکومت کی درخواست میں موقف اٹھایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے مطابق تحریک انصاف کو پرامن احتجاج کی یقین دہانی پر اجازت دی گئی تھی۔ حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسوں میں تحفظ دیا تھا لیکن بدھ کو پی ٹی آئی کارکنوں نے 31 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔  فائر بریگیڈاور بکتر گاڑیوں کو آگ لگائی گئی، حکومت کو کل رات فوج طلب کرنی پڑی تھی ۔ عمران خان نے کارکنوں کوواپس جانے کانہیں کہا ، ان کے خلاف کارروائی نہ ہوئی توسب عدالتی یقین دہانی پر عمل نہیں کریں گے۔

بشکریہ ٹوئٹر

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو کچھ بدھ کو ہوا وہ آج ختم ہوچکا ہے۔ انتظامیہ کے اختیارات عدالت استعمال نہیں کرتی۔ کل سڑکوں پر صرف کارکن تھےلیڈر نہیں، کارکنوں کو قیادت ہی روک سکتی ہے جو موجود نہیں تھی۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ کیس نمٹا رہے ہیں کہ راستے کھل چکے ہیں۔ ضروری سمجھا تو کیس بحال بحال کردیں گے۔سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف کارروائی کی حکومتی درخواست نمٹانے کی ہدایت کی۔

Previous Post

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

Next Post

اوور سیز ووٹنگ کے حوالے سے سابقہ حکومت کی ترمیم ختم

Next Post
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹ کاسٹ کیسے کرتے ہیں؟

اوور سیز ووٹنگ کے حوالے سے سابقہ حکومت کی ترمیم ختم

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist