تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دعا زہرہ منظر عام پر، والدین کی ہنگامی پریس کانفرنس

by ویب ڈیسک
اپریل 26, 2022
دعا زہرہ منظر عام پر، والدین کی ہنگامی پریس کانفرنس
Share on FacebookShare on Twitter

والد مہدی کاظمی کا دعویٰ کہ ہوسکتا ہے کہ اُن کی دعا کی ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کیا گیا ہو۔ دعا سے جو کہلوایا جارہا ہے وہ اسی طرح بول رہی ہے۔ والد کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ دعا ویڈیو میں خوف زدہ اور سہمی سہمی نظر آرہی ہے، اُن کے مطابق اُن کی اپنی شادی کو 18 سال نہیں ہوئے تو دعا پھر کس طرح 18 سال کی ہوسکتی ہے؟

والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیم کے اندر میسجنگ سسٹم سے لڑکے نے میری بیٹی کو ٹریپ کیا، دعا 27 اپریل 2008 کو پیدا ہوئی اس اعتبار سے اس کی عمر اس سال 14 برس ہوگی، انہوں نے آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ دعا کو کراچی لایا جائے۔ دعا کو اُن کے نہیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ داغ دیا کہ اس سارے واقعے کی مکمل تفتیش کی جائے تاکہ اصل معاملہ معلوم ہو۔

مہدی کاظمی کے مطابق جس نے نکاح پڑھوایا نکاح نامے پر اس کی مہر تک نہیں اس اعتبار سے یہ نکاح نامہ جعلی ہے، یاد رہے کہ دعا زہرہ 16 اپریل کو اچانک غائب ہوگئی تھی۔ جس کا ویڈیو بیان 25 اپریل کی رات  بیان پاک پتن سے جاری ہوا۔ جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے ظہیراحمد سے شادی کی۔

شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ اب تنگ نہ کیا جائے۔ دعا زہرہ نے دعویٰ کیا کہ اُن کے گھر والے مارتے تھے۔ زبردستی کسی اور سے شادی کرانا چاہتے تھے۔ دعا کے مطابق اُسے کسی نے اغوا نہیں کیا اور ناہی وہ گھر سے کوئی قیمتی سامان ساتھ لائی۔

دعا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ 14 سال کی نہیں بلکہ 18 سال کی ہے۔ گھر والے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ دعا شوہر ظہیر کے چچا پاک پتن سے بازیابی کرائی گئی ہے۔ اس جوڑے نے مقامی عدالت میں ہراسمنٹ پٹیشن بھی دائر کی ہے۔ دعا زہرہ کا ظہیر سے نکاح 17 اپریل کو ہوا، جبکہ پٹیشن 19 اپریل کو عدالت میں دائر کی گئی۔

Tags: آئی جی سندھپاکپتندعا زہرہظہیر احمد
Previous Post

سندھ ہاؤس حملہ کیس : پی ٹی آئی ارکان اسمبلی گرفتار

Next Post

وزیراعظم کی یکم مئی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت

Next Post
کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر ایم کیو ایم کی تشویش

وزیراعظم کی یکم مئی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل ختم کرنے کی ہدایت

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist