تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

تن خواہ کی عدم ادائیگی سابق بیور چیف کی نیوز روم میں خود کشی

by ویب ڈیسک
فروری 17, 2022
تن خواہ کی عدم ادائیگی سابق  بیور چیف کی نیوز روم میں خود کشی
Share on FacebookShare on Twitter

چنائے کے تجربہ کار فوٹو جرنلسٹ اور نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے سابق بیورو چیف  ٹی کمار نے تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر پر نیوز روم میں ہی خود کشی کرکے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ 56 برس کے ٹی کمار نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ 60 ماہ سے مناسب ادائیگی نہیں کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ یو این آئی کےبیشتر ملازمین کو ہر ماہ پوری تن خواہ نہیں مل رہی۔ ” انڈیا ٹوڈے” کے مطابق ٹی کمار کو ان کے دفتری ساتھیوں نے مردہ حالت میں پایا۔ کہا جارہا ہے کہ ٹی کمار نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔

بشکریہ ٹوئٹر

ٹی کمار کے ایک صحافی وشوناتھ کے مطابق یو این آئی کو تامل ناڈو بیورو سے لگ بھگ 6 لاکھ روپے کی آمدنی ہورہی ہےلیکن اس کے باوجود ادارے سے وابستہ صحافی مالی بحران سے دوچار ہیں۔ یو این آئی کے ایک سابق  ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بہت سے ملازمین کو ہر متبادل مہینے تن خواہ ملتی ہے، بیشتر تو ایسے ہیں جنہیں ہر سال صرف 7 ماہ کی تن خواہ دی جاتی ہے۔ حالت یہ ہے کہ اُس کی 42 سے 44 ماہ تک کے بقایا جات ادارے پر واجب الاد ہیں۔ ایسی صورتحال میں کئی ملازمین نے لیبر کورٹس سے رجوع کرنے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ جہاں تک ٹی کمار کا تعلق ہے تو اُسے اپنی بیٹی کی منگنی کے انتظامات کرنے تھے لیکن وہ اخراجات پورے نہیں کرپارہا تھا۔ بدقسمتی سے خود کشی کرنے والے ٹی کمار کی اہلیہ کا چند ماہ قبل حادثہ بھی ہوا۔ جس کے علاج کے لیے اسے ایک لاکھ روپے کی ضرورت تھی۔ اسی طرح بیٹی کی منگنی کے لیے اُس نے 5 لاکھ روپے کی درخواست ادارے میں جمع کرائی تھی لیکن اس کا خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

بشکریہ ٹوئٹر

صحافی کی یوں اچانک دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرنے پر ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب یو این آئی کے چیف ایڈیٹر اجے کول کا کہنا ہے کہ یہ المناک سانحہ ہے۔ تکلیف ہوئی کہ ایک قیمتی ساتھی کو کھو دیا۔ ادارہ مالی پریشانیوں سے گزر رہا ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ ملازمین کی مشکلات کو دور کیا جائے۔

Tags: بھارتٹی کمارصحافی کی خود کشی
Previous Post

دیہاڑی دار 60 سالہ مزدور بن گیا ماڈل

Next Post

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

Next Post
کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی اطہر متین جاں بحق

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist