تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بانی پاکستان قائد اعظم کے نام پر تعمیر ” جناح ٹاور” کا نام بدلنے پر اتفاق

by ویب ڈیسک
فروری 2, 2022
بانی پاکستان قائد اعظم کے نام پر تعمیر ” جناح ٹاور” کا نام بدلنے پر اتفاق
Share on FacebookShare on Twitter

اور آخر کار انتہا پسند بھارتی جماعتیں اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئیں، آندھرا پردیش کی متعصب جماعتوں نے جناح ٹاور کا رنگ ہندو ترنگے میں بدل کر ہی دم لیا۔ گنٹور شہر میں واقع جناح ٹاور شہر کی پہچان تصور کیا جاتا ہے، گنٹور کے عوام ایک عرصے تک اس ٹاور کو شہر کی شان قرار دیتے۔ لیکن بھارتی انتہا پسند  کئی برسوں سے اس بات پر آڑے ہوئے ہیں کہ ٹاور کا نام بھلا بانی پاکستان کے نام پر کیوں؟ اس سلسلے میں کئی بار احتجاج ہوا۔ دباؤ ڈالا گیا کہ اس جناح ٹاور کو گرادیا جائے کچھ نے یہ مانگ کی کہ نام ہی بدل دیا جائے، انتہا پسند دو ٹوک لفظوں میں کہہ چکے ہیں کہ وہ بھارت میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نام پر کوئی عمارت دیکھنا نہیں چاہتے۔ بہرحال جناح ٹاور کا نام بدلنے کی ریاستی حکومت نے تیاری پکڑلی ہے لیکن اُس سے پہلے یہ کردیا گیا کہ جناح ٹاور کے بلندو بالا مینار کا رنگ بھارتی ترنگے کا کردیا گیاہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس سڑک پر یہ جناح ٹاور بنا ہے۔ اس کا نام گاندھی روڈ ہے، کہا جاتا ہے کہ آزادی سے قبل 1939 میں قائد اعظم  محمد علی جناح چند دنوں کے لیے گنٹور آئے تھے، یہاں انہوں نے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ بس ان کی یاد میں یہاں ایک مینار بنایا گیا۔ اس حوالے سے کئی اور کہانیاں بھی گردش میں ہیں لیکن یہ ٹاور 1945 میں مکمل ہوا۔ جو جناح ٹاور کے نام سے شناخت کیا گیا۔

جناح ٹاور کا اوپری حصہ گنبد نما ہے اور یہ مسلم فن تعمیر کا شاہکار تصور کیا جاتا لیکن اب یہ بھی انتہا پسندی کی زد میں آکر اپنی مثالی اور تاریخی شناخت سے محروم ہوگیا۔

Tags: آندھرا پردیشجناح ٹاورقائد اعظم محمد علی جناح
Previous Post

رضوان کو ہرانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے

Next Post

سیانے کوؤں نے اٹھایا صفائی کا بیڑا

Next Post
سیانے کوؤں نے اٹھایا صفائی کا بیڑا

سیانے کوؤں نے اٹھایا صفائی کا بیڑا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist