تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسکویڈ گیم سیزن ٹو کی تصدیق، خونی کھیل کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا

by ویب ڈیسک
دسمبر 31, 2021
اسکویڈ گیم سیزن ٹو کی تصدیق، خونی کھیل کا کھیل ابھی ختم نہیں ہوا
Share on FacebookShare on Twitter

نیٹ فلیکس کی کامیاب ترین کورین ویب سیریز ‘اسکویڈ گیم’ کا سیزن ون ختم ہوا تو کامیاب ترین ڈراموں میں جگہ بنانے والی اس سیریز کے بخار میں مبتلا شائقین میں سیزن ٹو سے متعلق گفتگو اور انتظار کی شدت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین سمیت فلمی شائقین یہ سوال کرتے نظر آرہے ہیں کہ اس سیریز کا سیزن ٹو کب آئے گا؟ جس پر اسکویڈ گیم کے رائٹر اور ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کورین میڈیا کو انٹریو دیتے ہوئے سیزن ٹو کی تصدیق کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سیریز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وہ اس سیریز کا صرف سیکنڈ سیزن ہی نہیں تیار کریں گے بلکہ تیسرے سیزن پر بھی کام کیا جائے گا۔

Squid Game': Would Director Hwang Dong-Hyuk Take Part in the Games?

ہوانگ ڈونگ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ میری سیزن 2 کے ساتھ ساتھ سیزن 3 کے لیے نیٹ فلیکس سے بات چیت جاری ہے، ہم کسی بھی وقت حتمی نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ نئے سیزن کی کہانی سے متعلق بتایا کہ دوسرے سیزن کی کہانی اسکویڈ گیم کے مرکزی کردار ’جی ہن‘ کے گرد گھومے گی جو اس جان لیوا ٹورنامنٹ کو جیتنے میں کامیاب ہوا بلکہ اختتام پر وہ گیم کو روکنے کے لیے بھی تیار نظر آتا ہے۔

اسکویڈ گیم ڈائریکٹر کے مطابق دوسرے سیزن میں سیریز کے پراسرار اور نقاب پوش فرنٹ مین کی جانب بھی توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے تاہم ابھی نئے سیزن کی تاریخ نہیں بتائی گئی لہذا مداحوں کو مزید کچھ عرصے تک انتظار کرنا ہوگا۔ 17 ستمبر کو ریلیز ہونے والی کورین ویب سیریز اسکویڈ گیم نیٹ فلیکس پر اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ورلڈ وائیڈ سیریز بن گئی ہے اور گزشتہ 15 ہفتوں سے نیٹ فلیکس کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزید جانیے:

آخر ’اسکویڈ گیم‘ نے کیوں سب کو دیوانہ بنادیا؟

صرف 28 دنوں میں 11کروڑ 10لاکھ افراد کا ’اسکویڈ گیم‘ دیکھنے کا نیا ریکارڈ

Tags: NETFLIXsquid gameاسکویڈ گیمکوریننیٹ فلیکسویب سیریز
Previous Post

بھارت میں گدھے تک چوری ہونے لگے

Next Post

آئی سی سی کے ’کرکٹر آف دی ائیر‘ کے لیے شاہین شاہ اور رضوا ن کی نامزدگی

Next Post
آئی سی سی کے ’کرکٹر آف دی ائیر‘ کے لیے شاہین شاہ اور رضوا ن کی نامزدگی

آئی سی سی کے ’کرکٹر آف دی ائیر‘ کے لیے شاہین شاہ اور رضوا ن کی نامزدگی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist