تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

یوم تکبیر، پاکستانی دفاع کے ناقابل تسخیرکا عظیم دن

by ویب ڈیسک
مئی 28, 2022
یوم تکبیر، پاکستانی دفاع کے ناقابل تسخیرکا عظیم دن
Share on FacebookShare on Twitter

یوم تکبیر ۔۔۔ ایک یادگار اور قابل فخر دن۔ جس کے 24 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت خصوصی ملی نغمہ ” نہ جھکے تھے نہ جھکیں گے جاری کیا ” جس کا ہر منظر ولولہ انگیزی اور اس عظیم وطن کی محبت سے سرشار ہے۔آج ہر پاکستانی اس دن کو بھرپور انداز میں منارہا ہے۔ کون بھول سکتا ہے کہ 28 مئی 1998 کا وہ تاریخ ساز اور ناقابل فراموش دن، جب پاکستان نے بھارت کے جواب میں  چاغی کے پہاڑوں میں5 ایٹمی دھماکے کیے۔  فضا نعروں سے گونج رہی تھی۔ ہر چہرہ خوشی سے کھلا ہوا تھا کیونکہ پاکستان ، مسلم دنیا کی پہلی اور اقوام عالم  کی 7ویں ایٹمی طاقت بن چکا تھا۔ ایک خواب تھا جو دیکھا گیا وہ حقیقت کا روپ دھار چکا تھا۔

پاکستانی سائنس دانوں، افواج پاکستان اور اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا یہ کارنامہ 24 سال سے” یوم تکیبر”  کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے۔ دنیا نے تسلیم کیا کہ کم وسائل کے باوجود پاکستان نے انتہائی قلیل مدت میں خود کو ایٹمی سپر پاور بنانے کے لیے دن و رات ایک کردیے۔ ان ایٹمی دھماکوں نے بھارت کے غرور اور تکبر کو بھی خاک میں ملا دیا۔ پاکستان پر دباؤ تو بہت ڈالا گیا لیکن یہ عظیم  ملک  کسی کی دھمکی یا دھونس سے ڈرا نہیں۔ کیا یہ کم ہے کہ آج تک کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے سے دیکھنے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کا دفاع  اب ایک ناقابل تسخیر ہے۔ یہ مملکت ریاست ایک ذمے دار ایٹمی قوت ہے اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے جس پر ہر پاکستانی فخر کرتا ہے۔

یوم تکبیر: جب پاکستان نے 5 ایٹمی دھماکے کیے، ایٹمی طاقت کے 24 سال مکمل ہونے پر حکومت پاکستان کا خصوصی ملی نغمہ جاری۔
@CMShehbaz @MaryamNSharif @NawazSharifMNS @GovtofPakistan @Marriyum_A @ForeignOfficePk#یوم_تکبیر #YoumETakbeer #DrAbdulQadeerKhan #PakistanZindabad #Pakistan pic.twitter.com/J0C2X55AEf

— Taar.TV (@taar_tv) May 28, 2022

Previous Post

میڈیا بحریہ ٹاؤن حادثات کی خبریں کیوں چھپاتاہے: نیوٹرل ود ناجیہ اشعر

Next Post

آصف زرداری اور ملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک

Next Post
آصف زرداری اور ملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک

آصف زرداری اور ملک ریاض کی مبینہ آڈیو لیک

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist