تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پی ڈی ایم کا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

by ویب ڈیسک
فروری 11, 2022
پی ڈی ایم کا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اسلام آباد کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ اب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد کو ختم کریں۔ اس سلسلے میں حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی۔اُن کے مطابق پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہوم ورک مکمل   کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب حالات بدل گئے ہیں، حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔  پہلے کھیل کسی اور کے ہاتھ میں تھا، اب ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔انہوں نے دو ٹوک لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ لانگ 23 مارچ کو ہی ہوگا۔سیاسی لوگ ہیں، اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں۔  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو مشورہ دیا کہ جرات کریں، کل ہی عدم اعتماد لے کر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ حکومت کو گھر بھیج دیں گے لیکن ان کے بازؤں میں طاقت نہیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ پی ڈی ایم کو چیلنج کرتے ہیں کہ کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں۔

 پی ڈی ایم کے اس فیصلے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ 36 بار پہلے بھی ایسی کوشش کرچکا ہے۔ پی ڈی ایم کو شکست کے علاوہ کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: پی ڈی ایمشہباز گلفواد چوہدریمولانا فضل الرحمان
Previous Post

دانیال ظفر 12 ویں کھلاڑی کے روپ میں

Next Post

رضوان کو شاہین ہی ہراسکتے ہیں

Next Post
رضوان کو شاہین ہی ہراسکتے ہیں

رضوان کو شاہین ہی ہراسکتے ہیں

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist