تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر

by ویب ڈیسک
اپریل 28, 2022
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم شہباز شریف کے 13 رکنی  وفد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی  وفاقی وزراء شاہ زین بگٹی، چوہدری سالک حسین، خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور ایم این اے محسن داوڑ بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے نجی اسٹاف کے 4 افراد بھی اس سفر میں اُن کے ساتھ ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف تین روزہ دورے پر سعودیہ عرب روانہ، وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور محسن داوڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ۔#ShahbazSharif #SaudiArabia #PMLN #BilawalBhutto pic.twitter.com/VOWOZ9syZf

— Taar.TV (@taar_tv) April 28, 2022

سعودی عرب کے دورے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب گہرے اور پائیدار دوستانہ رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ جن کی مضبوط بنیادیں باہمی اعتماد اور باہمی تعاون پر استوار ہیں۔

بشکریہ پی ایم ٹوئٹر

سعودیہ عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی مسلسل حمایت کی۔ پاکستان نے بھی ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دورے کے دوران سعودی قیادت کے ساتھ کثیرالجہتی مذاکرات کروں گا۔ سعودی عرب ہمارے عظیم دوستوں میں سے ایک ہے، خادم حرمین شریفین کا ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام ہے۔ دورے کے دوران بھائی چارے اور دوستی کے رشتوں کی تجدید کا اعادہ کرنا ہے۔

بشکریہ پی ایم ٹوئٹر

کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم کے اس  دورے میں ساڑھے 7 ارب ڈالرز کے پیکج پر گفتگو ہوگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ سعودی عرب سے رواں برس کے آخر تک 4 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں موخر کرنے کی بات کی جائے گی۔ یہی نہیں وزیراعظم بطور سیف ڈپازٹ مزید 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں رکھوانے کی درخواست کریں گے اور تیل کی فراہمی ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر 2 ارب ڈالر کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔

Tags: سعودی عربشہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف
Previous Post

جامعہ کراچی حملے میں جان سے جانے والے ڈرائیور خالد نواز

Next Post

فرحت شہزادی کے خلاف نیب کا ایکشن

Next Post
فرحت شہزادی کے خلاف نیب کا ایکشن

فرحت شہزادی کے خلاف نیب کا ایکشن

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist