تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمر شریف کی وفات فنکاروں کو بھی اداس کرگئی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 2, 2021
عمر شریف کی وفات فنکاروں کو بھی اداس کرگئی
Share on FacebookShare on Twitter

مشہور و معروف لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد اب میں ہم نہیں رہے، ان کے انتقال کی خبر نے عمر شریف کے پرستاروں سمیت پوری دنیا میں سوگوار کی فضا قائم کردی، ساتھی فنکاروں سے لے کر ملکی غیرملکی مداح عمر شریف کے غم میں نڈھال ہیں، خوشی اور سب کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے والا شخص سب کو رلاتا چھوڑ گیا ہے۔مختلف فنکاروں کے کیا تاثرات تھے۔

اداکار قومی خان

عمر شریف کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں ہیں، وہ ایک خوبصورت شخصیت تھے، اللہ ان کی مغفرت کریں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

بابرہ شریف

مرحوم عمر شریف بہت سے فنکاروں کو مالی امداد بھی کرتے تھے۔  جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ کام عمر شریف کیا کرتے تھے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

اداکار جاوید شیخ

اللہ نے شاید ہی کسی کو اتنے ٹیلنٹ سے نوازا ہو،جو بغیر اسکرپٹ کے گھنٹوں بول سکیں، اللہ تعالیٰ ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو

10 پہلے جب مجھ پر کیس ہوا تھا تو عمر شریف نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ مجھے شو پر بلاکر میری حوصلہ افزائی کی۔ وہ ظلم کے وقت آگے بڑھتے تھے نہ کہ پیچھے ہٹتے تھے۔

گلوکار حسن جہانگیر

مقبول ترین گلوکار کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہترین شخصیت کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان بھی تھے، انہوں نے عمر شریف کے ساتھ گزارے کچھ لمحوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں والدہ سے بہت محبت تھی، اس لیے وہ اورنگی ٹاؤن میں اسپتال بنارہے انہوں نے اسپتال کی تکمیل کے لیے حکومت سے اپیل بھی کی ہے۔

شفقت چیمہ

عمر شریف بہت بڑے کردار کے مالک ہیں، میری مدد کیلئے ہروقت تیار رہتے، میں انکے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ انہیں اعلی مقام پر جگہ عطا فرمائیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ میرا

عمر شریف بہت تکلیف سے اس دنیا سے گزرے ہیں، میں اظہار افسوس کرتی ہوں، ان کی خبر سن کر میری طبیعت ناساز ہوگئی، وہ بحیثیت بہت بڑے انسان تھے وہ دلوں کے بادشاہ تھے، انہیں لوگوں کا احساس تھا، اپنے جذبات اور احساسات کی نفی کرتے ہوئے اپنے ساتھی فنکاروں کے لیے کھڑے رہتے تھے، ایسی حوصلہ افزائی کرتے تھے انسان کا دل خوش ہوجاتا تھا۔ پڑوسی ممالک میں بھی عمر شریف صاحب کے کام کی دھوم تھی، مہیش بھٹ ، انوپم کھیر، اکشے کمار، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن سمیت شاہ رخ خان بھی عمر شریف کے پرستار رہے ہیں۔

بشکریہ سوشل ،میڈیا

اداکارہ سلومی

عمر شریف کے ساتھ بہت یادیں وابستہ ہیں، عمر کے ساتھ گزرا ہوا وقت میں کبھی نہیں بھول سکتی، ہمیں عمر سے کبھی تکلیف نہیں ہوئی، ہم عمر کو کہا ڈھونڈے گے؟

اداکار شکیل صدیقی

وہ میرے بڑے بھائی کی حیثیت رکھتے تھے، انکے سیکھے گئے کام کو پڑوسی ملک میں بھی پھیلایا، پوری دنیا میں جہاں اردو بولی جاتی ہے وہاں اسٹیج شو کی پہچان عمر شریف کی وجہ سے بنی، بکروں قسطوں کے بعد میری بھی پہنچان بنی۔ پڑوسی ممالک میں عمر شریف کی ہی تحریر کو کاپی کیا جاتا ہے، جب تک کامیڈی رہے گی عمر شریف کاپی ہوتا رہے گا۔  بحیثیت استاد میں نے ان سے بہت ڈانٹ کھائی جو کہ میرے لیے ہی بہتر ثابت ہوا۔

https://www.youtube.com/watch?v=jMgnuk1N1EM

سلیم آفریدی

ان کی والدہ نے مجھے بیٹا بنایا ہوا تھا، پوری دنیا گھوما ان کے ساتھ گزارا ایک ایک یاد کو کبھی نہیں بھولا سکتے،دور رہ کر بھی ان سے جڑے رہتے تھے لیکن آج کامیڈی مر گئی، مزح مر گیا۔

بشکریہ سوشل میڈیا

دوسری جانب سوشل میڈیا میں بھی فنکار برادری کامیڈی کے باتاج بادشاہ کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

علی ظفر

عمر شریف کے انتقال پر میرے الفاظ ختم ہوگئے، اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Complete loss of words on passing away of the legendary Umar Sharif sahab. May Allah grant him the highest place in Jannah and give his family peace. Ameen.

— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 2, 2021

خلیل الررحمن

رائیٹر خلیل الرحمٰن قمر نے عمر شریف صاحب کے لیے دعا کی اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ
Comedy King Omar Sharif dies in German hospital May Allah count him among his closest people.May Allah forgive him.#UmarSharif pic.twitter.com/srqxj7iATY

— Khalil Ur Rehmam Qamar (@KRQOfficiall) October 2, 2021

فیصل قریشی

عمر شریف کا سن کر دل ٹوٹ گیا، وہ ہماری صنعت میں ایک حقیقی جوہر تھے اور ہمارے درمیان کسی لیجنڈ سے کم نہیں۔

Heartbroken to receive the devastating news of our very own king of comedy #UmerSharif. He was a true gem in our industry and nothing short of a legend amongst us. May Allah grant him the highest place in Jannah. Praying for his family during this difficult time.

— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) October 2, 2021

صباقمر

عمر شریف صاب کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری گہری تعزیت۔

Saddened to learn about the passing of Umer Shareef Saab. Indeed we belong to Allah and to Him we return. My deepest condolences to His family and Fans.#UmerShareef

— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 2, 2021

عمرشریف سے متعلق مزید پڑھیں:

عمر شریف ،عوام کو ہنسانے والا فنکار روتا ہوا چھوڑ گیا
عمر شریف کی وفات پر صدر، وزیراعظم اور دیگر شخصیات کا اظہار تعزیت
کامیڈی کنگ عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی

 

Previous Post

عمر شریف کی وفات پر صدر، وزیراعظم اور دیگر شخصیات کا اظہار تعزیت

Next Post

عمر شریف کے انتقال پر دلیر مہندی اور کپل شرما کی تعزیت

Next Post
عمر شریف کے انتقال پر دلیر مہندی اور کپل شرما کی تعزیت

عمر شریف کے انتقال پر دلیر مہندی اور کپل شرما کی تعزیت

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist