تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

گرین لائن میں کنسرٹ کرنے والا ” گمنام ” میوزیکل بینڈ

by ویب ڈیسک
فروری 8, 2022
گرین لائن میں کنسرٹ کرنے والا ” گمنام ” میوزیکل بینڈ
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کی گرین لائن میں سفر کرنے والے مسافر اُس وقت خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے جب پاور ہاؤس کے قریب پوری بس میں مدھر اور رسیلے نغموں کی بہار آگئی۔ ابتدا میں سب یہی سمجھے کہ ممکن ہے ڈرائیور نے سی ڈی چلا دی ہو لیکن جب نظریں گھما کر انہوں نے دیکھا تو 4 نوجوانوں کو سامنے پایا ، جن میں سے ایک  نوجوان ہاتھوں میں گٹار تھامے تھا جبکہ باقی دلوں کے تار چھیڑنے کے لیے اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے۔ یہ دراصل میوزیکل بینڈ ” گمنام ” ہے۔ جس کو یہ انوکھا اور دلچسپ آئیڈیا آیاکہ دوران سفر مسافروں کی تفریح کے لیے محفل سجائی جائے۔

Random Jam Scene in Green Line Buss💞

YouTube: https://t.co/1JKSlLxkfP

Instagram Follow: https://t.co/rm6DPxuLjD

Facebook follow : https://t.co/xXvBtsxWX8

Stay Connected 😇❤️#GumNaamOfficial #GumNaamMoosiqui#GumNaamkiVibes#brt #greenline #GreenLineBus
#Karachi pic.twitter.com/bNdbRdNtSh

— GumNaam (@GumNaamMoosiqui) February 7, 2022

 پاور ہاؤس سے موسیقی کا یہ سفر حیدری جا کر اپنے اختتام کو پہنچا۔ ظاہری بات ہے مسافروں نے تو اس لائیو پرفارمنس پر دل کھول کر داد دینی ہی تھی ۔” گمنام” دراصل 8 نوجوانوں کا ایک ایسا میوزیکل بینڈ ہےجو گزشتہ کئی برسوں سے اپنے فن کا مظاہرہ کررہا ہے۔

بشکریہ فیس بک گمنام

یہ میوزیکل بینڈ مختلف یونیورسٹیز، کالجز اورشاپنگ مال کے علاوہ نجی اداروں کی تقریبات  میں پرفارم کرکے پرستاروں کی تعداد دن بدن بڑھا رہا ہے۔ جہاں تک گرین لائنز بس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں ارسلان مرزا کا کہنا ہے کہ بس ایسے بیٹھے بٹھائے خیال آیا کہ موسم حسین ہے تو سفر کا لطف گانوں سے اٹھایا جائے۔ اُن کے مطابق  ان کے گروپ میں تین گلوکار شامل ہیں۔

بشکریہ فیس بک گمنام

ان میں بلال احمد مرکزی گلوکار ہیں، جبکہ شہیر اور اسامہ بھی گلوکاری میں رنگ بھرتے ہیں  جبکہ سید صبیح لیڈ گٹارسٹ ہیں۔ ان کے علاوہ ” گمنام ” میں سید سمیع اور حسان بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔ ” گمنام ” کی خاصیت یہ بھی ہے کہ یہ لائیو جیمنگ کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے گرین لائنز بس میں سریلے نغمے پیش کرنے پر ہر جانب سے  خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

بشکریہ فیس بک گمنام
Tags: گمنامگمنام موسیقی
Previous Post

انجیلنا جولی کو افغان طالبہ کا خط

Next Post

بیوی نے شوہر کو اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر جان بچالی

Next Post
بیوی نے شوہر کو اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر جان بچالی

بیوی نے شوہر کو اپنے جگر کا ٹکڑا دے کر جان بچالی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist