تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبڑے اسکور کا دفاع نہ کرسکی

by ویب ڈیسک
جنوری 28, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبڑے اسکور کا دفاع نہ کرسکی
Share on FacebookShare on Twitter

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرانے کی روایت برقرار رکھی۔ شعیب ملک نےبطور کپتان اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ایک ایسے میچ میں جس میں ہدف خاصا مشکل تھا۔ شعیب ملک نے پہلے حسین طلعت کے ساتھ مل کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز پر شارٹس کھیل کر خوب حملے کیے۔ کسی بھی لمحے پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیا۔

بشکریہ پی ایس ایل

حسین طلعت نے شاندار انداز میں نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ جبکہ دیگر نمایاں بلے باز یاسر خان رہے۔ جنہوں نے 30 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔  پشاور زلمی کے سامنے 191 رنز کا ہدف تھا۔

بشکریہ پی ایس ایل

دونوں کے درمیان 81 رنز کی قیمتی شراکت نے پشاور زلمی کو جیت کے قریب رکھا۔ ابتدائی 3 وکٹیں 77 رنز پر گرنے کے باوجود شعیب ملک اور حسین طلعت نے وکٹ کے چاروں طرف شارٹس کھیلے۔

S L A P P E D! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvPZ pic.twitter.com/Mr7GnlnQ3E

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 28, 2022

شعیب ملک نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 48 کی فاتحانہ اننگ کھیلی۔ اُن کی اننگ میں 4 بلند و بالا چھکے اور ایک چوکہ شامل تھا۔ یوں پشاور زلمی نے اپنے پہلے ہی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ کوئٹہ کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بالر محمد نواز 44 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کا شکار کرکے رہے۔

بشکریہ پی ایس ایل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 191 رنز کا دفاع کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ پشاور زلمی کی جانب سے حیدر علی نے 19 رنز کی اننگ کھیلی۔ اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں دھواں دھار انداز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی خاص بات اُس کے دونوں اوپنرز احسن علی اور مین آف دی میچ  ول سیڈ کے درمیان 155 رنز کی شاندار شراکت رہی۔

بشکریہ پی ایس ایل

احسن علی صرف 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی باری کھیلی۔ جبکہ ول سیڈ نے پشاور زلمی کی بالنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ بدقسمتی سے وہ صرف 3 رنز کی کمی کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں پہلی سنچری اسکور کرنے کے کارنامے سے محروم رہے۔

بشکریہ پی ایس ایل

پشاور زلمی کی طرف سے عثمان قادر اور سمین گل نے 2 دو کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم کا راستہ دکھایا۔ وہاب ریاض کی عدم دستیابی کی بنا پر پشاور زلمی کی قیادت شعیب ملک کے ذمے تھی۔ جن کے فیلڈرز نے یقینی کیچز ڈراپ اور رن آؤٹ کے کئی مواقع ضائع کیے۔ جس کا بھرپور فائدہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اٹھایا۔

بشکریہ پی ایس ایل

 اس میچ میں پشاور زلمی نے یاسر خان کو جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اشعر قریشی کو ڈیبو کرایا۔ ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور قلندرسے ہوگا جبکہ شام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک بارپھر کراچی کنگز سے دو دو ہاتھ کے لیے میدان میں اترے گی۔

بشکریہ پی ایس ایل
Tags: پاکستان سپر لیگپشاور زلمیپی ایس ایل 7شعیب ملککوئٹہ گلیڈی ایٹرز
Previous Post

تقسیم کے وقت بھائی سے جدا ہونے والے بھارتی شہری کے لیے ویزا

Next Post

پی ایس ایل 7: پی سی بی کا ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان

Next Post
پی ایس ایل 7: پی سی بی کا ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان

پی ایس ایل 7: پی سی بی کا ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist