تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کترینا کیف واقعی وکی کوشل کو دلہا بنارہی ہیں؟

by ویب ڈیسک
اکتوبر 28, 2021
کترینا کیف واقعی وکی کوشل کو دلہا بنارہی ہیں؟
Share on FacebookShare on Twitter

بالی وڈ میں ان دنوں سب سے زیادہ گردش میں رہنے والی خبر یہ ہے کہ کتریناکیف کا دل وکی کوشل پر ایسا آیا ہے کہ اب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ذرائع ابلاغ دعوے کررہے ہیں کہ بالی وڈ کی باربی ڈول نے دلہن بننے کا ارادہ کرلیا کیونکہ وہ گزشتہ کئی مہینوں سے اداکار وکی کوشل کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ بالخصوص اُن کی نئی فلم ’سردار ادھم‘ کے پریمیر میں بھی کترینا کیف جس گاڑی میں آئی تھیں، اس میں اُن کے ساتھ وکی کوشل بھی تھے۔ بھارتی اخبار کے مطابق کترینا اور وکی کا یہ بیاہ 7دسمبر کو ہونے جارہا ہے، جس کی تقریبات 9دسمبر تک جاری رہیں گی۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شادی کا مقام راجستھان ہوگا۔ کہا تو یہ بھی جارہا ہے کہ اس رنگا رنگ تقریب کا کارڈ بھی چھپ چکا ہے، جو دونوں ستاروں کے رشتے داروں اور دوست احباب کو واٹس ایپ یا انٹر نیٹ کے دیگر ذرائع سے روانہ کیے جائیں گے۔ کترینا کیف نے اس شادی کے لیے عروسی لباس بھی تیار کرالیا ہے جو بھارت کے مشہور فیشن ڈیزائنر کا ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ کترینا کیف کے سابق بوائے فرینڈ سلمان خان اور ان کے گھر والے، کترینا کیف کی جانب سے اس شادی میں شرکت کریں گے۔ تین دن تک جاری رہنے والی ان تقریبات میں پنجابی انداز کے بھنگڑے، راجستھانی رقص اور بھارت کے دیگر علاقائی رنگ کی جھلک ملیں گی۔ ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں 18اگست کو بات پکی ہوچکی ہے جس میں کترینا کیف کے انتہائی قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

کترینا کیف کی وضاحت
دوسری جانب کترینا کیف ان تمام باتوں کو افواہ قرار دیتی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 15سال سے فلمی نگری سے وابستہ ہیں اور جانتی ہیں کہ اس قسم کی افواہیں کون اڑاتا ہے۔ اگراُن کو شادی کرنی ہوگی تو وہ کھلم کھلا اس بات کا اعلان کریں گی۔ کترینا کیف کی وضاحت کے باوجود بھارتی ذرائع ابلاغ یہی دعویٰ کررہا ہے کہ کترینا کیف کی شادی ہوگی تو وکی کوشل سے ہی کیونکہ اُن کے ذرائع اسی جانب اشارہ کررہے ہیں۔

بشکریہ انڈین ٹی وی

صرف کترینا ہی نہیں عالیہ بھٹ کی بھی شادی
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا تو یہ بھی ہے کہ کترینا کیف کی طرح عالیہ بھٹ بھی چھپ چھپا کر اب دلہن بننے کی تیاری کررہی ہیں۔ اس سلسلے میں رنبیر کپور کے گھر میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ وہیں عالیہ بھٹ کے یہاں بھی۔ اور ممکن ہے کہ عالیہ بھٹ، کترینا کیف سے پہلے ہی بیاہ رچا لیں۔

بشکریہ انڈین میڈیا
Tags: بالی ووڈشادیعالیہ بھٹکترینہ کیفوکی کوشل
Previous Post

ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی

Next Post

Current 5 | Episode 3

Next Post
Current 5 | Episode 3

Current 5 | Episode 3

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist