تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پرویز خٹک نے وزیراعظم سے اختلاف کی تردید کے ساتھ تصدیق بھی کردی

by ویب ڈیسک
جنوری 14, 2022
پرویز خٹک نے وزیراعظم سے اختلاف کی تردید کے ساتھ تصدیق بھی کردی
Share on FacebookShare on Twitter

اختلافی خبروں کی تردید کے لیئے آج میڈیا کے سامنے آئے لیکن ساتھ ہی کھٹ پٹ کی تصدیق بھی کرگئے۔  وزیردفاع اور وزیراعظم کے درمیان تلخ کلامی کی خبروں کے بعد بلآخر پرویز خٹک کو منا لیا گیا کہ وہ میڈیا کو وضاحت دیں۔ ۔ یوں وزیر دفاع،  وزراء اور مشیروں کے حصار میں عمران خان کا دفاع کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ وزیراعظم سے تو تو میں میں کے بعد پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی انھوں نے اپنے حق کے لیے بات کی ہے اور وہ اجلاس سے باہر سگریٹ پینے کے لیے نکلے تھے۔ پرویز خٹک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سامنے سختی نہیں کی، پارٹی میں باتیں ہوتی رہتی ہیں، آپ نے تو ہنگامہ کھڑا کر دیا، خبر روک دیں۔

ميں نے ايسی کوئی بات نہيں کی۔ عمران خان ميرا ليڈر ہے۔ ان کے خلاف کچھ سوچ بھی نہيں سکتا، آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ ڈال ديا، ميرے اور وزيراعظم کیخلاف بے بنياد باتيں پھيلائی جارہی ہيں۔ وزير دفاع پرويز خٹک کی سما سے گفتگو@PervezKhattakPK @SHABAZGIL @ImranKhanPTI pic.twitter.com/MFkyXlYCqu

— Tayyab Khan (@Tayyab_KhanPFUJ) January 13, 2022

وزیر دفاع نے بظاہر اپنے وضاحتی بیان سے پلٹنے کی بھرپور کوشش کی لیکن  اس دوران پرویز خٹک کے پیچھے کھڑے مراد سعید اور شہباز گل کی حرکات اور چہرے کے تاثرات نے کہانی کا پورا پس منظر بیان کردیا۔ جس سے لگتا ہے کہ حکمران پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شدید اختلاف والی خبروں نے حکومت کو مکمل ہلا دیا ہے۔ پرویز خٹک نے ساری خبر بڑے طریقے سے میڈیا کو سمجھا دی۔

Tags: پرویز خٹکوزیراعظم
Previous Post

بحریہ ٹاؤن کراچی کے مکین بپھر گئے

Next Post

پرویز خٹک سگریٹ پینے گئے یا اجلاس چھوڑا؟

Next Post
پرویز خٹک سگریٹ پینے گئے یا اجلاس چھوڑا؟

پرویز خٹک سگریٹ پینے گئے یا اجلاس چھوڑا؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist