تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایرانی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات

by ویب ڈیسک
اپریل 22, 2024
ایرانی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

ایران کے  صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد آمد پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔ ایرانی صدر نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کے دوران نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد ایرانی صدر پہلے سربراہ ہیں جو پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

ان کے مطابق مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم ایرانی صدر کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ ایرانی صدر نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کی ایران پاکستان دو طرقہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اظہار خیال ہوا۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی طرف سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ یرانی صدر ابراہیم رئیسی منگل کی صبح لاہور پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب سے ملاقات ہو گی، وہ علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے۔

ایرانی صدر منگل کو  ہی کراچی جائیں گے، جہاں ان کی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہو گی، وہ مزارِ قائد پر حاضری بھی دیں گے۔ ایرانی  مہمان کی آمد پر کراچی میں 23 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔  بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایران روانہ ہوں گے۔

Previous Post

کے پی حکومت کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع

Next Post

اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ مستعفی

Next Post
اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ مستعفی

اسرائیلی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ مستعفی

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist