تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مچل اسٹارک کا بھارت میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار

by ویب ڈیسک
مئی 16, 2025
مچل اسٹارک کا بھارت میں آئی پی ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار
Share on FacebookShare on Twitter

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت میں آئی پی ایل کے باقی ماندہ میچز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل اسٹارک نے اپنے اس فیصلے سے متعلق فرنچائز کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت میں سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ دہلی کیپیٹلز نے فوری طور پر اسٹارک کے متبادل کے لیے دیگر کھلاڑیوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ مچل اسٹارک اس وقت دھرم شالا میں ہوئے میچ کے دوران بھی موجود تھے، جہاں بلیک آؤٹ کی وجہ سے میچ روکنا پڑا تھا۔

اس موقع پر ان کی اہلیہ اور ویمن کرکٹر ایلیسا ہیلی بھی وہاں موجود تھیں۔ ایلیسا ہیلی نے دھرم شالا کے حالات پر دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ گراؤنڈ میں کھلاڑی اطلاعات کی کمی اور غلط معلومات کی وجہ سے خوفزدہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں آئی پی ایل میچز کھیلنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو حکومت کی طرف سے سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی حاصل کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث آئی پی ایل کو گزشتہ جمعے ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا گیا تھا، لیکن جنگ بندی کے اعلان کے بعد یہ ٹورنامنٹ 17 مئی سے دوبارہ شروع ہوگا۔

Previous Post

پاکستانی ریسکیو تھرلر ڈاکیومنٹری کانز فلم فیسٹیول کا حصہ

Next Post

کنگناکی مودی سے محبت، ٹرمپ سے نفرت… بی جے پی کے لیے دردِ سر

Next Post
کنگناکی مودی سے محبت، ٹرمپ سے نفرت… بی جے پی کے لیے دردِ سر

کنگناکی مودی سے محبت، ٹرمپ سے نفرت... بی جے پی کے لیے دردِ سر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist