تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

by ویب ڈیسک
مئی 31, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم محمد شہبازشریف کی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم جانسن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور برطانیہ کی پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کی تاجپوشی کی پلاٹینم جوبلی تقریبات پر برطانیہ کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جس کی بنیاد  تاریخی روابط اور وسیع البنیاد امور پر مشترکہ مفادات پر ہے۔ وزیراعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری میں شراکت داری پر خصوصی زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کو مضبوط بنانے میں برطانیہ میں مقیم1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے امیگریشن کے شعبے میں تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دو طرفہ تعلقات کی افادیت سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کیا جا سکے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان-برطانیہ اینہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو زفروغ دینے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے زور دیا کہ ESD کو باہمی روابط کو گہرا کرنے اور دوطرفہ شراکت داری کو اگلی سطح تک لی جانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوںکی بہتری کیے گئے کام کو بھی سراہا۔  علاقائی تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی عبوری افغان حکومت کے ساتھ تعمیری سفارتی اور سیاسی روابط پائیدار امن اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے افغان معیشت میں استحکام لانے کے لیے افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

بشکریہ سوشل میڈیا

وزیر اعظم بورس جانسن نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تعاون، خاص طور پر 15 اگست 2021 کے بعد افغانستان میں ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں انخلاء کے حوالے سے اپنی حکومت کی طرف سے گہری تعریف اور تشکر کا اظہار کیا۔  دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم بورس جانسن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Previous Post

غیر قانونی طریقے سے باہر جانے کے خواہش مند ویڈیو ضرور دیکھیں

Next Post

عمران خان اب اسلام آباد نہیں آئیں گے، وفاقی وزیر رانا ثنا

Next Post
عمران خان توہین عدالت کررہے ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنا

عمران خان اب اسلام آباد نہیں آئیں گے، وفاقی وزیر رانا ثنا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist