تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نصیرالدین شاہ کو طالبان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کیوں دینی پڑی ؟

by ویب ڈیسک
ستمبر 10, 2021
نصیرالدین شاہ کو طالبان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کیوں دینی پڑی ؟
Share on FacebookShare on Twitter

حال ہی میں بالی وڈ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کا ایک بیان موضوع بحث رہا ، جس میں انہوں نے افغانستان میں طالبان کی آمد پر بھارتی مسلمانوں کے  جشن منانے  پر شدید تنقید کی تھی ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارتی مسلمان ہیں۔ بھارت میں اسلام ہمیشہ دنیا بھر کے اسلام سے مختلف رہا ہے ، وہ وقت نہ آئے کہ ہم اسے پہچان ہی نہ سکیں۔

بشکریہ انڈیا ٹوڈے

نصیرالدین شاہ کے اس بیان پر جہاں بھارتی مسلمانوں نے اُن  پر کڑی تنقید کی، وہیں انتہا پسند بھارتیا جنتا پارٹی نے اس بیان کوسیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کی حب الوطنی پر تنقید کے نشتر برسائے ۔ دوسری جانب  بھارتی مسلمانوں کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ کا بیان غیر ضروری ہے۔ اب ایک بار پھر نصیرالدین شاہ نے بھارتی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں یقینی طور پر ” جشن ” کا لفظ استعمال نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ نصیرالدین شاہ کے مطابق اُن کی بات کو غلط سمجھا گیا۔ بالخصوص بھارتی مسلمانوں نے اسے غلط رخ میں دیکھا اور یہ تاثر دیا گیا کہ جیسے وہ بھارتی مسلمانوں پر تہمت لگا رہے ہیں ۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ  بی جے پی نے اُن کے بیان کواپنے مقصد کے لیے استعمال کیا جبکہ درحقیقت انہوں نے بھارتی مسلمانوں پر کوئی الزام نہیں لگایا تھا ، نصیرالدین شاہ کو اس بات کا ملال ہے کہ اُنہیں اس موضوع پر مختصراً نہیں بلکہ تفصیلی گفتگو کرنی چاہیے تھی۔

Previous Post

افغان لڑکیوں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملالہ یوسف زئی

Next Post

کورونا کیسز نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ منسوخ کرادیا

Next Post
کورونا کیسز نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ منسوخ کرادیا

کورونا کیسز نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ منسوخ کرادیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist